Benefits of Sesame Seeds

تِل کھانے کے حیرت انگیز فائدے
تل اس دنیا میں موجود پائی جانے والی سب سے پرانی غذاؤں میں سے ایک ہے ۔ بلکہ تل کے پودے کو دنیاکا سب سے پرانا پودا کہا جاتا ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ تل بہت سی کھانے کی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ کئی دفعہ تل کے بیج گارنش کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں لیکن تل کے کئی ایسے فوائد ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں ۔ تل کے بیجوں میں 60فیصد تیل اور 20فیصد پروٹین موجود ہے جو کہ اسے فیٹی ایسڈز اور امینو ایسڈز حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بناتے ہیں ۔
تل کے بیج کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

کولیسٹرول گھٹائے :
تِلوں کو باقی تمام ڈرائی فروٹس کے مقابلے میں سب سے زیادہ کولیسٹرول گھٹانے والا ڈرائی فروٹ مانا جاتا ہے ۔ تل کے بیجوں کو غذا میں شامل کرنے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے کونکہ تل میں phytonutrientsموجود ہیں جو کہ جسم میں موجود کولیسٹرول کو ختم کرکے آسانی سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

بلڈ پریشر :
ماہرین کے مطابق تل کے بیجوں کو غذامیں شامل کرنے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ تل کے تیل میں ایسی غذائیت موجود ہے جس کی وجہ سے lipidپروفائل بھی نارمل ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی توازن میں رہتا ہے ۔

پریگننسی میں مفید :
پروٹین، فیٹی ایسڈز ، بہت سے وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کی وجہ سے تل کو حمل میں بہت مفید ماناجاتا ہے ۔ حاملہ خواتین کو تل کی چیزیں بنا کر دی جاتی ہے کیونکہ اس سے انہیں بھرپور طاقت ملتی ہے اور ڈیلیوری کے بعد اکثر خواتین کو تل سے بنی ہوئی چیزیں کھانے کو دی جاتی ہیں جس سے انہیں غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔

ہاضمے میں مددگار:
تل کے بیج آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور آپ معدے میں ایسے enzymes پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپکا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ یہ جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کرنے میں بھی مددکرتا ہے ۔ اس کے علاوہ تل میں اضافی فائبر موجودہے جس کی وجہ سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے ۔

کینسر کے سیلز بڑھنے سے روکے :
تل کے بیج آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور آپ کے معدے میں ایسے enzymesپیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ یہ جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کرنے میں بھی مددکرتا ہے ۔ اس کے علاوہ تل میں اضافی فائبر موجود ہے جس کی وجہ سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے ۔

Sesame seeds are a kind of a dry fruit seed. Sesame seeds are related to the dry fruits family. Sesame seeds have so many health benefits. Sesame seeds cure so many diseases and also prevents from deadly diseases. Sesame seeds can be used in so many home remedies to cure bones issues, digestive issues, and blood pressure issues. Sesam seeds are also eaten to increase the weak eyesight. Sesame seeds are rich in protein, vitamin B and C, calcium and other important nutrients. Sesame seeds also prevent cancer. The use of sesame seeds eventually increases in the season of winter.
This is a very important article about the health benefits of sesame seeds. Hope you like the article about benefits of sesame seeds.

Benefits Of Sesame Seeds

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Sesame Seeds and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Sesame Seeds to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5958 Views   |   12 Dec 2018
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Benefits of Sesame Seeds

Benefits of Sesame Seeds ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Benefits of Sesame Seeds سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔