مغربی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟ انگریز دلہنوں کے لباس کے بارے میں دلچسپ معلومات

ہمارے ہاں دلہنوں کا عروسی لباس کئی رنگوں سے آراستہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ مغربی معاشرے کی جانب نظر دوڑائیں تو آپ کو وہاں شادی کے موقع پر ہر دلہن صرف سفید رنگ کا ہی عروسی لباس پہنے دکھائی دے گی- کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-

بعض افراد اس سفید رنگ کے عروسی لباس کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید عیسائی مذہب کا حصہ ہے اور اسے پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا ہے٬ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے-

درحقیقت اٹھارویں اور انیسویں کے درمیان سفید رنگ دولت اور عیش و عشرت کی علامت قرار دیا جاتا تھا کیونکہ اس وقت یہ رنگ صرف امراﺀ ہی استعمال کیا کرتے تھے- اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس دور میں کپڑے دھونے کا کوئی مناسب طریقہ موجود نہیں تھا اور ہر کوئی کپڑے دھونے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا-

ایسے میں لوگ رنگ برنگے کپڑے پہنا کرتے تھے تاکہ اگر میلے ہوں بھی تو ان پر لگے داغ واضح نہ ہوں اور کپڑوں کو بغیر دھوئے مزید کچھ دن گزاریں جاسکیں-اس کے برعکس سفید رنگ کے کپڑوں پر لگا ہلکا سا داغ بھی کچھ زیادہ ہی نمایاں ہوجاتا ہے-

اس لیے ماضی میں سفید رنگ کے کپڑے صرف امیر ترین افراد یا ان کی دلہنیں اس رنگ کا عروسی لباس ہی استعمال کیا کرتی تھیں جو کہ شاہانہ طرزِ زندگی کی جانب اشارہ ہوتا تھا-

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ روایت عام ہوتی چلی گئی اور معاشرے میں اس حد تک سرایت کر گئی کہ مغربی دلہنوں کا سفید رنگ کا عروسی لباس ان کی ثقافت کا ہی حصہ بن گیا-

Maghrabi Dulhano Ka Libas

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maghrabi Dulhano Ka Libas and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maghrabi Dulhano Ka Libas to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3644 Views   |   10 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مغربی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟ انگریز دلہنوں کے لباس کے بارے میں دلچسپ معلومات

مغربی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟ انگریز دلہنوں کے لباس کے بارے میں دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مغربی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟ انگریز دلہنوں کے لباس کے بارے میں دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔