30 روپے تھے، سمجھ نہیں آرہا تھا تدفین کیسے کریں ۔۔ فرح خان والد کے انتقال کے وقت پیش آنے والے مشکل حالات بتاتے ہوئے رنجیدہ

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوروگرافر، ہدایتکار اور ٹی وی شو جج فرح خان، جو کہ اپنی بے باک باتوں اور مزاحیہ انداز کیلیئے بھی جانی جاتی ہیں، اپنی والد کی موت کا قصہ سناتے ہوئے رنجیدہ ہوگئیں۔

فرح بتاتی ہیں کہ، ان پر ایک ایسا وقت بھی گزرا جب انکے والد کی تدفین کے لیے انہیں رقم جمع کرنا پڑی تھی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ، جب انکے والد کا انتقال ہوا تھا اس دن انکے پاس صرف 30 روپے تھے جس سے تدفین نہیں ہوسکتی تھی۔ ایسے میں انہیں اور انکے بھائی ساجد خان کو والد کی مناسب انداز میں تدفین کے لیے رقم اکٹھا کرنا پڑی۔

58 سالہ فرح خان کا کہنا تھا کہ، والد کے پاس کوئی کام یا نوکری نہیں تھی اور ایسے میں گھر چلانا مشکل ہوتا تھا۔ اس وقت میری عمر 18 یا 19 سال تھی اور جہاں ہم رہتے تھے وہ ایک اسٹور روم تھا، جسے 5 سال بعد چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ اسٹور میرے ماموں کا تھا اور انہیں واپس دینا تھا جو ایران سے واپس آرہے تھے۔

فرح نے بتایا، ان مشکل حالات میں والدہ پہلی بار گھر سے کام پر نکلیں اور ایک ہوٹل میں بطور ہاؤس کیپر ملازمت کی، جہاں ہمیں پھر رہنے کی جگہ بھی ملی۔

Farah Khan Talks About Her Father Death And Struggle

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farah Khan Talks About Her Father Death And Struggle and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farah Khan Talks About Her Father Death And Struggle to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   20610 Views   |   02 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

30 روپے تھے، سمجھ نہیں آرہا تھا تدفین کیسے کریں ۔۔ فرح خان والد کے انتقال کے وقت پیش آنے والے مشکل حالات بتاتے ہوئے رنجیدہ

30 روپے تھے، سمجھ نہیں آرہا تھا تدفین کیسے کریں ۔۔ فرح خان والد کے انتقال کے وقت پیش آنے والے مشکل حالات بتاتے ہوئے رنجیدہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 30 روپے تھے، سمجھ نہیں آرہا تھا تدفین کیسے کریں ۔۔ فرح خان والد کے انتقال کے وقت پیش آنے والے مشکل حالات بتاتے ہوئے رنجیدہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔