شوگر کے مریضوں کے لیے 7 بہترین غذائیں

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے 7مفید غذائیں
ذیا بیطس کی بیماری کے دوران صحت بخش غذاؤں کاچناؤ بہت اہم ہوتا ہے۔کچھ غذائیں بہت زیادہ فائدے مند ہوتی ہیں جو شوگر کو قابو میں رکھنے کے لئے اہم ہوتی ہیں۔اگر آپ ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہے تو ان غذاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جز بنائیں ۔ان غذائیت سے بھرپور چیزوں کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہو ، موٹاپے کو دُور بھگاتا ہے، اور صحت بھی اچھی بناتا ہے۔

بروکلی

بند گوبھی، پھول گوبھی کی طرح بروکلی کی سبزی میں اینٹی اوکسیڈینٹ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ بروکلی میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ بروکلی ان لوگوں کے لئے نہایت فائدہ بخش ہوتی ہے جو ذیابیطس کے ساتھ ساتھ اپنا وزن کو بھی کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ذیا بیطس میں کورونری کی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ سبزی اس بیماری سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

مچھلی

روزانہ مچھلی کو اپنےغذاؤں میں شامل کرنا آپ کو بہت سے صحت کے مسائل سے بچاتا ہے ، خاص طور پر ذیابیطس اور دل کے دورہ سےحفاظت کرتاہے۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اومیگا 3 خون کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اوران مضر چکنائیوں سے بچاتی ہے جو ذیابیطس کو بڑھاتی ہیں۔ 2010 میں ایموری یونیورسٹی کی رپورٹ کی مطابق جو افراد مچھلی کا تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان میں 3فیصد دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال انتہائی افادیت بخش ہے۔

زیتون کا تیل

ایک مطالعہ کے مطابق زیتون کا تیل ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی افادیت کا حامل ہے ۔ یہ ذیا بیطس کی ٹائپ 2 کو 50فیصد تک کنٹرول میں رکھتا ہے اور اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔ یہ کینسر کی بیماری کے ساتھ ساتھ سیلز کی حفاظت اور کورونری کی مرض سے محفوظ بناتا ہے۔

پالک

پالک ان چند ہری سبزیوں میں سے ایک ہے جو ذیا بیطس کے خطروں کو کم کرتی ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے ایک مطالعہ کے مطابق روزانہ اپنی غذاؤں میں ہری سبزی اور پالک کا استعمال ذیابیطس کے خطروں کو 14 فیصد تک کم کرتا ہے۔ پالک میں وٹامن کے کے ساتھ ساتھ میگنیشئیم ، فولیٹ ،فوسفورس، پوٹاشئیم اور زنک کی بڑی مقدار بھی پائی جاتی ہے صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ کیلشئیم سے بھی مالا مال ہوتی ہے۔

شکر قندی

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے ویسے تو بہت سی چیزیں فائدہ مند ہیں جن میں سے ایک شکر قندی بھی ہے۔ شکر قندی کا روزمرہ کی غذاؤں میں استعمال شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ شکر قندی فائبر، وٹامن اے اور سی سے مال مال ہوتا ہے۔ اس کو ابال کر کھانا ہو یا بیکڈ کر کے لیکن جیسے بھی کھائیں ، کھائیں ضرور کیونکہ یہ آپ کوذائقےکے ساتھ ساتھ صحت بھی فراہم کرتا ہے۔

دارچینی
دارچینی جسم میں موجود مضر چکنائی کو کم کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی فائدے بخش بھی ہوتاہے ۔ دارچینی میں کرومیم بھی پایا جاتا ہے جو انسولین کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے ۔ یہ پولی فینلز کو یکجا کرتا ہے، یہ سیلز کے تمام فری ریڈکلز کو یکجا کر کے ذیا بیطس اور کورونری کی بیمارے سے روک تھا م کرتا ہے۔

دلیہ
دلیہ سے دن کا آغاز کرنا یعنی ناشتہ میں دلیہ کا استعمال ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے یہ غذا شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔دلیہ کا استعمال زائد چینی کے بغیر دودھ کے ساتھ کیجیے اور اگر اسے مزید لذیذ بنانا چاہتے ہیں تو کیلے کےکٹے ہوئے ٹکڑے اور بادام کو اس میں شامل کرلیجئے اور صبح کے ناشتے کو ذائقے کے ساتھ ساتھ مفید بھی بنائیں۔

ان تمام چیزوں کو اپنی غذاؤں میں شامل کرکے آپ اپنے گلوکوز لیول کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ ان غذاؤں کے علاوہ مزید مشورہ کے لئے اپنےمعالج سے رجوع کیجئے ۔


Source : Htv

When we talk about diabetes super foods, there are so many benefits to discuss. One of the benefit of diabetes super foods is that it freshen the skin and helps in losing weight. Speeding up metabolism is also counted in diabetes super foods. One of the most important benefit of diabetes super foods is that it includes the boosting of immune system. The diabtes super foods include broccoli, fish and olive oil.

Benefits of diabetes super foods are so many to discuss. Hope you will find this information about diabetes super foods very useful. Thank you for reading diabetes super foods.

Top 7 Diabetes Superfoods

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Top 7 Diabetes Superfoods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top 7 Diabetes Superfoods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Anum Shahid  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   42281 Views   |   25 Mar 2020
About the Author:

Anum Shahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Anum Shahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوگر کے مریضوں کے لیے 7 بہترین غذائیں

شوگر کے مریضوں کے لیے 7 بہترین غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے 7 بہترین غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔