ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 40 کروڑ سےذائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔
شوگر میں مبتلا افراد کو دوسرےا مراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں گردے اور دل کے مسائل اور موٹاپا شامل ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ذیابیطس کے شکار افراد میٹھے سے پرہیز کی وجہ سے اپنے من پسند پھل بھی نہیں کھا پاتے، کیوں کہ پھلوں میں بھی قدرتی طور پر شوگر موجود ہوتی ہے۔
آم، چیکو اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کے فوائد تو بہت ہیں، تاہم ان میں شوگر بھی کافی زیادہ موجود ہوتی ہے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند پھل ایسے بھی ہیں جن کو ذیابیطس میں مبتلا افراد باآسانی کھاسکتے ہیں اور انہیں شوگر کے حوالے سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کیوی
کیوی نہایت مزیدار پھل ہے، جس میں وٹامن اے اور سی دونوں موجود ہیں، کیوی خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔
آڑو
آڑو کو سلاد میں بھی کھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا افراد اسے بغیر کسی فکر کے کھا سکتے ہیں۔
سنترا
سنترے کو بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدے مند پھل کہا جاتا ہے، اس میں فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔
سیب
روزانہ ایک سیب ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانا چاہیے، اس میں فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔
امرود
امرود میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بلڈ میں شوگر کو بڑھنے نہیں دیتے اور ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
5 Fruits That Are Good for Diabetics- When you're looking for a diabetes-friendly treat that can help keep your blood sugar within a healthy range, look no farther than the produce drawer of your refrigerator or the fruit basket on your kitchen table. Consume fruit in its whole, natural form, and avoid syrups or any processed fruits with added sugar, which have the tendency to spike your blood sugar. Don't peel your apples, though — the skins are the most nutritious part, full of antioxidants. Eat one orange and you've gotten all the vitamin C you need in a day. This low-GI choice comes in at only 15 g of carbohydrates and 62 calories. If you've never tried a kiwi, you may not know that its brown fuzzy peel hides a zesty bright green fruit. Delicious kiwi is a good source of potassium, fiber, and vitamin C. When you have diabetes, these steps will help keep your blood sugar within a healthy range.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 5 Fruits That Are Good For Diabetics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Fruits That Are Good For Diabetics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
5 Fruits That Are Good for Diabetics
5 Fruits That Are Good for Diabetics ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 Fruits That Are Good for Diabetics سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔