سفید تل کو ہلکا سا بھون لیں اور پھر.. جانیں دودھ اور گوشت کا متبادل سفید تل کے استعمال کے زبردست طریقے

پہلے کے دور میں لوگوں کی صحت اس لئے بھی اچھی ہوتی تھی کیوں کہ وہ ہماری طرح چپس بسکٹ کھانے کے بجائے قدرتی چیزیں کھایا کرتے تھے جن سے ان کی وقتی بھوک بھی مٹ جاتی تھی اور دیگر فائدے بھی حاصل ہوتے تھے۔ ایسی ہی ایک چیز تل ہے جسے کبی لڈو تو کبھی پنی کی صورت میں کھایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس کے فائدے بتائیں گے

سفید تل کی غذائی اہمیت

سفید تل کے بیج غذائیت سے بھرپور چھوٹے چھوٹے بیج ہیں جو تل کے پودے سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ ضروری غذائی اجزاء سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور صحت مند چکنائیوں کا بھرپور ذریعہ ہیں، خاص طور پر مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی، جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بیج پودوں پر مبنی پروٹین، غذائی ریشہ، اور کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور زنک سمیت متعدد وٹامنز اور معدنیات سے بھی بھرپور ہے۔ اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس جیسے سیسامول اور سیسامین ہوتے ہیں۔ اپنی غذا میں سفید تل کے بیجوں کو شامل کرنا ہڈیوں کی صحت کے علاوہ ہاضمے کی باقاعدگی اور مجموعی طور پر غذائی اجزاء کی مقدار میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

دودھ اور گوشت کا متبادل

دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا تل ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور ناخن اور دانتوں کے لئے بھی مفید ہے۔ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔ سفید تل کے بیج میں پروٹین کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے غریبوں کے لئے گوشت کا متبادل بھی کہا جاتا ہے.

خواتین کے لئے ضروری

آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے تل کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینا خواتین کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔ اس سے حیض کے درد میں آرام ملتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں بے قاعدگی کے مرض کو بھی دور کرتا ہے۔

سفید تل میں گڑ ملا کر کھانے کا فائدہ

سفید تل میں ہم وزن پسا ہوا گڑ ملا کر رکھ لیں اور ایک چمچ روانہ کھائیں۔ اس مرکب کو کھانے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوگی، نظریں اور حافظہ تیز ہوگا، خون کی کمی دور ہوگی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملے گی۔ سردیوں میں اس کو کھانے سے بلغمی کھانسی بھی دور ہوگی اور جسم کو گرمائش ملے گی۔ ان کو گھی میں پکا کر لڈو بنا کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ تل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیل جلد کو نمی بخشتا ہے جس سے جلد سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں اور چہرہ ملائم اور چمکدار ہوجاتا ہے۔

جوڑوں کے درد کے لئے

جسمانی کمزوری، جوڑوں اور کمر کے درد کو دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سفید تل لیں اسے ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں۔ اس کے علاوہ ٥ عدد بادام لیں اور اسے رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ صبح چھلکا اتار کر اسے سفید تل میں ملا دیں۔ اس بادام کو چٹکی بھر تلوں کے ساتھ روزانہ صبح نہار منہ اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ اگر جسم میں کمزوری زیادہ ہو تو اس کے بعد دود بھی پی لیں۔

Sesame Seeds Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sesame Seeds Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sesame Seeds Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1945 Views   |   09 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سفید تل کو ہلکا سا بھون لیں اور پھر.. جانیں دودھ اور گوشت کا متبادل سفید تل کے استعمال کے زبردست طریقے

سفید تل کو ہلکا سا بھون لیں اور پھر.. جانیں دودھ اور گوشت کا متبادل سفید تل کے استعمال کے زبردست طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید تل کو ہلکا سا بھون لیں اور پھر.. جانیں دودھ اور گوشت کا متبادل سفید تل کے استعمال کے زبردست طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔