مرتے ہوئے ماں کا چہرہ دیکھنا نصیب ہوا نہ ساس کا.. ماں کے انتقال پر یاسر نواز کا کیا حال ہوا؟ ندا یاسر کے چند انکشافات

ندا یاسر پاکستان کی سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹ ہیں۔ وہ ایک اداکارہ اور ایک پروڈیوسر بھی ہیں اور وہ آہستہ آہستہ ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی قدم بڑھا رہی ہیں۔

میزبان بھی ایک خاندانی خاتون ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے خاندان اور بچوں سے متعلق گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر نے حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت اپنی ساس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کرپانے سے متعلق انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت والدہ انتہائی علیل تھیں لیکن اس وقت اس قدر بیمار نہ تھیں کہ وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ باہر نہ جاتیں۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے کے اگلے دن ہی انہیں بہنوں نے فون کرکے فورا ملک واپس آنے کو کہا اور بتایا کہ ان کی والدہ سخت بیمار پڑ گئیں ہیں، انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے۔

ندا یاسر کے مطابق انہوں نے بہنوں کے کہنے پر اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کورونا وائرس چل رہا تھا، اس لیے انہیں وہاں سے نکلنے سے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا جسکا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

مارننگ شو ہوسٹ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی بہنوں کو بول دیا تھا کہ والدہ کی تدفین کردی جائے، کیوں کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا یا منفی اور وہ کب تک وہاں پہنچ سکیں گی، اس لیے والدہ کی تدفین کردی جائے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے آخری بار آن لائن والدہ کا دیدار کیا اور انہوں نے والدہ کے آخری سفر کو آن لائن دیکھا اور رات کو جب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ وطن واپس آئیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ ندا یاسر اپنی ساس کے انتقال کے وقت بھی شوہر اور بچوں کے ساتھ ملک سے باہر تھیں اور ان کے شوہر یاسر اچانک ہی غصہ کرنے لگے تھے اور کچھ دیر بعد ساس کے انتقال کی خبر ملی تو انھیں سمجھ آیا کہ بیٹا ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر کو فطری طور پر کسی دکھ کا احساس ہوگیا تھا.

Nida Yasir Missed Her Mother Funeral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nida Yasir Missed Her Mother Funeral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nida Yasir Missed Her Mother Funeral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2292 Views   |   27 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

مرتے ہوئے ماں کا چہرہ دیکھنا نصیب ہوا نہ ساس کا.. ماں کے انتقال پر یاسر نواز کا کیا حال ہوا؟ ندا یاسر کے چند انکشافات

مرتے ہوئے ماں کا چہرہ دیکھنا نصیب ہوا نہ ساس کا.. ماں کے انتقال پر یاسر نواز کا کیا حال ہوا؟ ندا یاسر کے چند انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرتے ہوئے ماں کا چہرہ دیکھنا نصیب ہوا نہ ساس کا.. ماں کے انتقال پر یاسر نواز کا کیا حال ہوا؟ ندا یاسر کے چند انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔