مشہور یوٹیوبز معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صباء کے ہاں شادی کے صرف 8 ماہ اور 24 دن بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوی ہے۔ جس پر معاذ خوشی سے رو پڑے، انہوں نے بیٹے کو ویڈیو کال پر دیکھا تو جذبات پر کنٹرول نہ کرسکے اور خوب روئے۔
پہلے فیس بک پر پوسٹ لگایا کہ مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا گیا ہے کچھ دیر بعد وی لاگ شیئر کروں گا اور اپنے وی لاگ میں انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ میں نے اور میری امی نے مدینے میں خوب رو رو کر دعائیں کیں کہ بچہ خیریت سے دنیا میں آئے، ہم 3 دن سے بہت پریشان تھے۔
صباء نے شوہر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچہ آپ کی طرح دکھتا ہے اور منہ بھی آپ کی طرح بناتا ہے۔ میں نے بھی وی لاگ بنایا ہے لیکن ابھی دکھا نہیں سکتی جس پر معاذ نے کہا کہ میں بنا کر سب کو دکھا دوں گا۔
ابھی انہوں نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر نہیں دکھائی اور نہ نام بتایا۔