Banana Diet Plan for Weight Loss in Urdu

کیلے آپ کا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔ جی ہاں ! یہ سچ ہے کہ کیلے کی ڈائت دنیا کی بہترین ڈائٹ میں سے ایک انتہائی مقبول اور آسان ڈائٹ ہے جو آسانی سے وزن کم کرسکتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈائٹ سے وزن آہستہ آہستہ اور مستحکم طریقے سے کم ہوتا ہے ۔ آپ یقیناًیہ سوچ رہے ہوں گے کہ اس ڈائٹ کے تحت دن بھر صرف کیلے کھانے ہوں گے ۔ لیکن یہ غلط ہے ، معمول کی خوراک کے ہمراہ کھائے جانے والے کیلے ہی وزن میں کمی کا سبب بن جاتے ہیں ۔

اس کے لئے ایک دن میں 5سے 7کیلے کھانے ہیں ، یعنی ناشتے سے پہلے 2کیلے ، دوپہر کے کھانے سے پہلے 2کیلے اور رات کھانے کے سے پہلے 1کیلا ، جب کہ درمیان میں اگر سنیکس کی خواہش ہو تو 2کیلے کھانے ہیں ۔ جو آپ کو وزن کم کرنے کی کوشش میں مددکرے گا ۔ اضافی قاعدے کے تحت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے پہلے ایک کھانے کے ساتھ ایک سیب کھا سکتے ہیں ، اس کا مقصد یکسانیت کو دور کرنا ہے ۔ یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ اس ڈائٹ سے آپ کا کتنا وزن کم ہوگا ، تاہم آپ کو مستحکم وزن کی کمی کا ضرور احساس ہوگا، مگر اس کے لئے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔

ڈائٹ پلان کا نمونہ :
ناشتہ :
معمول کے ناشتے سے پہلے ایک یا اپنی خواہش کے مطابق کیلے کھائیں اور کم از کم ایک گلاس نیم گرم پانی ئیں ۔

دوپہر کا کھانا :
2کیلوں کے ہمراہ اپنی پسند کا کھانا کھائیں ۔

سہہ پہر کے اسنیکس :
اگر بھو ک محسوس کریں تو سہہ پہر میں کم مقدارمیں کوئی چیز بطور اسنیک کھائیں ، تاہم اگر اس وقت بھی ایک سے دو کیلے کھائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔

رات کا کھانا :
رات کے کھانے سے پہلے 2کیلوں کے ہمراہ اپنی پسند کا کھانا کھائیں ، تاہم کھانا رات 8بجے سے پہلے کھائیں اس کے ساتھ میٹھی ڈش کھانے کی اجازت نہیں ہے ۔

بنانا ڈائٹ کرنے والوں کو جاپانی طریقے پر عمل کرنا چاہیے ،یعنی جب پیٹ 80فیصد بھر جائے تو کھانا بند کردیں ۔ اس ڈائٹ پلان کے تحت چکنائی پر مشتمل غذا، دودھ کی بنی ہوئی مصنوعات اور نشہ آور مشروبات لینے کی ممانعت ہے ، یعنی آپ کی خوراک کم چکنائی والی ہونی چاہیے جب کہ مشروبات میں صرف سادہ پانی پینے کی اجازت ہے ۔

صبح کی کیلے کی ڈائٹ تخلیق کرنے والوں کے مطابق اگر ناشتے میں صرف کیلے اور نیم گرم پانی پیا جائے تو یہ ناشتہ وزن کی کمی کا باعث ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ باقی پورے دن کچھ بھی کھا سکتے ہیں ۔ اس ڈائٹ پر عمل کرنا سادہ و آسان ہے اور اس کے نتائج بھی نسبتاً جلد نکلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

بنانا ڈائٹ کی کامیابی کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کیلے جلدی ہضم ہوتے ہیں اور نظام ہضم کو فعال کردتے ہیں ۔ دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کیلے میں اعلی قسم کا مزاحمتی نشاستہ ہوتا ہے ، اس نشاستے کے فائبر کاربوہائیڈریٹس کو جذب ہونے سے روکتے ہیں اور پیٹ خوب بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ ڈائٹ کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شام کا کھانا 8بجے سے پہلے کھائیں اور رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے پرہیز کریں ۔ اگر بھوک زیادہ لگ رہی ہے تو کسی بھی پھل کا یاک ٹکڑا کھالیں ۔ ناشتے میں کیلے کھانے اور رات کو دیر سے کھانے سے پرہیز کے علاوہ ڈائٹ کا دوسرا اصول رات کو جلدی سونا ہے کیونکہ سائنسی تحقیق بتاتی ہیں کہ نیند کی محرومی اور موٹاپے میں گہرا تعلق ہے ۔

If you are looking for diet for weight loss, consider this banana diet plan presented by KFoods.com in Urdu. Along its many benefits, banana can also help you reduce body fats and therefore leading your way to slim and smart physique. People mostly, consider that bananas increase weight but they don't know the proper way of it's diet. If eaten properly and timely, as told in this article, you can help yourself in achieving your desired weight.

The plan given below contains complete details including morning banana diet, lunch and dinner guide. It will not only help you in reducing weight but also benefit your body with its other nutrition.

Here is the daily diet plan with bananas.

Bananas Diet Plan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bananas Diet Plan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bananas Diet Plan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   47870 Views   |   29 Feb 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

I can't believe it as it's useless if u need discuss u may call to me at my cell 03332288739

  • Abdul Rauf, karachi

Banana is full of carbohydrates how is possible weight loss with banana???

  • Samreen gul, Karachi

Can anyone help me .. I can't read Urdu language . So translate this diet .. pls

  • Henna , Karachi

Yeh japani diet ni hai balky islaam mn is ka hukam diya gya hai k khana pait bhr k na khaya jaye

  • Idrees, Rawalpindi

very good

  • khalid mahmood, lahore

Can u please translate in english

  • Smriti, Dehli

Banana Diet Plan for Weight Loss in Urdu

Banana Diet Plan for Weight Loss in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Banana Diet Plan for Weight Loss in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔