گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔

کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔

اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔

رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اس لیے افطاری کے وقت ایسی مکمل کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

• کھجور کے حیرت انگیز فوائد

• کمزور جسم کو طاقتور بنائیں

جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔

• امراضِ قلب میں مفید

کھجور امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

• کولیسٹرول گھٹائے

کھجور فیٹ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہوتی یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں، کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔

• گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے فوائد

اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 کھجور کھائی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بےحد فائدے مند ہے، کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے۔

Khajoor Khane Ke Fwaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khajoor Khane Ke Fwaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khajoor Khane Ke Fwaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mushahid  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19535 Views   |   28 Nov 2021
About the Author:

Mushahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mushahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 December 2024)

گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔