سستی کو بھگانا ہو یا گھر کو صاف کرنا ہو بس ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے مگر ۔۔ جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں

سردی ہو یا گرمی کھیرے کا استعمال ہر گھر میں عام طور پر ہوتا ہے۔ دوپہر کے کھانوں میں تو لوگ اس کو لازمی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کھیرا صرف کھانے میں ہی فائدہ مند نہیں بلکہ لگانے میں بھی بڑا کمال دکھاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کھیرے کے وہ فائدے بتا رہے ہیں جو شاید آپ نے کبھی پہلے نہ سنے ہوں، تو جاننے کے بعد آپ بھی ان کو استعمال کرکے دیکھیں نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ کھیرا فائدے مند کیوں؟

کھیرے میں وٹامن بی-1، بی-2، بی-3، بی-6، بی-5، سی، فولک ایسڈ، میگنیشئیم، آئرن، کیلشئیم، زنک، پوٹاشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فائدہ مند ہے۔

صحت سے کچن اور صفائی تک کھیرے کے فوائد:
• پانی کی کمی:
جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔ یہ جسم کی گرمی کی وجہ سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

• خُشک اور پھٹی جلد کے لئے:
خُشک اور پھٹی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں آپ کھیرے کا رس صرف چہرے اور جلد پر لگائیں تو آپ کے یہ مسائل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔

• سفر کے دوران قے اور جی گھبرانا:
اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے۔

• بے وقت کی بھوک:
بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔

• دوپہر کی نیند اور سستی:
دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔

• دروازوں کی آواز:
اگر آپ کے دروازوں کے درمیان لگی ہوئی ہینگ میں سے آوازیں آتی ہیں تو کھیرے کا ایک سلائس لیں اور سائیڈوں پر اس کو رگڑ دیں اور لاک کی جگہ پر بھی کھیرے کے سلائس سے 5 منٹ تک مسل دیں اس سے دروازوں اور کھڑکیوں میں سے آنے والی آوازیں بھی ختم ہوجائیں گی۔

• سفر سے واپسی پر سر درد:
سفر سے واپس آنے پر تھکان کی وجہ سے سر درد ہوجاتا ہے جوکہ شدید ہوتا ہے ایسے میں کھیرے کا ایک سلائس لیں اور پیشانی پر رگڑ لیں اور ایک گ؛اس کھیرے کا جوس پی لیں یہ آپ کی اس مشکل کو بھی آسان کردیتا ہے۔

• شیشے:
گھر میں لگے شیشے گندے ہوگئے ہیں کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہے ہیں تو کھیرے کا سلائس لیں اور بلکل اسی طرح شیشے پر رگڑیں اور صفائی کردیں پھر کچھ دیر کے بعد ایک سادے کپڑے سے صاف کریں لیجیئے شیشے بھی کھیرے نے چمکا دیئے ۔

• گندے جوتے:
جوتوں کی پالش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے اور دھول مٹی ان میں چپک جاتی ہے تو کھیرے کا سلائس لیں اور ان کو بھی صاف کرلیں یہ جوتوں کو بھی چمکا دے گا اور ان میں سے آنے والی بُو بھی ختم ہو جائے گی۔

• سٹریچ مارکس:
ٹانگوں اور بازوؤں پر سٹریچ مارکس ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے، اس کے لئے روزانہ کھیرا کھائیں اور اس کا رس سٹریچ کی جگہ پر لگا کر کپڑے سے باندھ لیں یہ بھی ایک اچھا اور سستا نسخہ ہے سٹریچ مارکس کو دور کرنے کے لئے۔

Kheery Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kheery Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kheery Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11706 Views   |   22 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

سستی کو بھگانا ہو یا گھر کو صاف کرنا ہو بس ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے مگر ۔۔ جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں

سستی کو بھگانا ہو یا گھر کو صاف کرنا ہو بس ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے مگر ۔۔ جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سستی کو بھگانا ہو یا گھر کو صاف کرنا ہو بس ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے مگر ۔۔ جانیں اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔