ہم دونوں آج بھی گہرے دوست ہیں۔۔۔ طلاق کے باوجود بچوں کی وجہ سے جڑے شوبز ستارے

طلاق صرف دو لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ذہنی اور معاشرتی طور پر پورے گھر کو ہی توڑ کر رکھ دیتی ہے اور اس سارے معاملے میں ایک بڑا نقصان طلاق حاصل کرنے والے جوڑے کے بچوں کا ہوتا ہے جنہیں اب اپنے ماں اور باپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے- شوبز کی دنیا میں بھی ایسے کئی ستارے موجود ہیں جو کبھی آپس میں میاں بیوی کا رشتہ نبھاتے تھے لیکن اب ان کے درمیان کوئی رشتہ نہیں بچا لیکن ان کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اولاد کی ڈور نے انہیں اب بھی ایک دوسرے سے جوڑا ہوا ہے-

فضا علی:

ماڈل اور اداکارہ فضا علی کی شادی صرف 8 سال چلی لیکن اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش جس ہوئی جس کا نام انہوں نے فرال رکھا- شادی کے اختتام پر فرال کی ذمہ داری فضا علی نے ہی قبول کی- لیکن انہوں نے فرال کو اپنے والد سے ملنے سے کبھی نہیں روکا- یہاں تک کہ فرال والد کے علاوہ اپنی دادی سے بھی ملتی ہیں-

اظفر اور سلمیٰ:

معروف اداکار اظفر اور سلمیٰ کے درمیان نو سال تک دوستی اور شادی کا رشتہ قائم رہا اور اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی- لیکن بدقسمتی سے اس رشتے کا اختتام طلاق پر ہوا- جس کے بعد اظفر کی زندگی میں نوین وقار آئیں لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصے چل نہ سکی- جس کے بعد لوگوں نے اصل قصور وار اظفر کو ہی ٹھہرایا- تاہم اظفر کا کہنا ہے کہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ میرے اور سلمیٰ کے درمیان دوستی رشتہ آج بھی برقرار ہے اور ہم دونوں اپنی بیٹی کی وجہ سے ملتے ہیں- اظفر نے اس بات کا انکشاف ایک شو کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ ہی اپنی بیٹی فاطمہ سے ملاقات کرتا ہوں-

شمعون عباسی اور جویریہ عباسی:

شمعون اور جویریہ کے درمیان اس وقت سے دوستی چلی آرہی تھی جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جو کہ آگے چل کر ایک دوسرے کے شریک حیات میں تبدیل ہوگیا- ان دونوں کی جوڑی میں انزلہ کا اضافہ ہوا لیکن جویریہ اور شمعون کا رشتہ زیادہ چل نہ سکا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی- جس کے بعد انزلہ جویریہ عباسی کے پاس آگئیں- لیکن بیٹی کا رشتہ اپنے والد سے بھی اتنا ہی مضبوط ہے جتنا کہ والدہ سے- جویریہ اور شمعون کا بیٹی کے حوالے سے تو ملنا ہوتا ہی ہے اور وہ کبھی بھی اپنی بیٹی کے سامنے کسی بھی قسم کی نفرت یا غصہ کا اظہار نہیں کرتے۔۔۔کیونکہ وہ جانتے ہیں اس سے ان کی بیٹی پر برا اثر پڑے گا-

Howbiz Stars Connected Because Of Children Despite Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Howbiz Stars Connected Because Of Children Despite Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Howbiz Stars Connected Because Of Children Despite Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2589 Views   |   21 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہم دونوں آج بھی گہرے دوست ہیں۔۔۔ طلاق کے باوجود بچوں کی وجہ سے جڑے شوبز ستارے

ہم دونوں آج بھی گہرے دوست ہیں۔۔۔ طلاق کے باوجود بچوں کی وجہ سے جڑے شوبز ستارے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم دونوں آج بھی گہرے دوست ہیں۔۔۔ طلاق کے باوجود بچوں کی وجہ سے جڑے شوبز ستارے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔