افطار کے وقت کتنی بھی کوشش کر لو کوئی چیز وقت پر تیار نہیں ہوپاتی۔ آج ہم آپ کو چند آسان ٹپس دیں گے جو آپ کے بہت کام آئیں گی اور افطار میں ٹائم کی بچت بھی کریں گی۔
مرغی کو جھٹ پٹ دھونے کا طریقہ
ایک برتن میں پانی بھریں اس میں ایک چمچ نمک اور ایک چمچ ہی سرکہ ملا کر رکھ دیں۔ فریج سے جمی ہوئی مرغی نکال کر اس پانی میں ڈال دیں۔ تمام چکنائی اور خون وغیرہ پانی میں آجائے گا اب صاف ہانی سے مرغی کا گوشت کھنگال لیں۔
لہسن کی ڈنڈیاں
کیا آپ بھی لہسن کو چھیل کر اس کی ڈنڈیاں پھینک دیتے ہیں تو آج کے بعد آپ ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ لہسن کی صرف ایک ڈنڈی کو دال یا مصالحے کے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو نہ تو چیزوں میں فنگس لگتا ہے نہ ہی کیڑے آتے ہیں۔
پیاز برابر کیسے کاٹیں؟
افطار میں ایک مشکل مرحلہ پیاز کاٹنے کا بھی ہوتا ہے جنھیں برابر اور باریک کاٹنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہثابت پیاز کو چھیلے بغیر سلائس میں کاٹتی جائیں اور بعد میں چھلکا الگ کردیں۔ جب چھلکا پہلے اتار لیا جاتا ہے تو پیاز کی تمام پرتیں کھل جاتی ہیں اور برابر نہیں کٹ پاتی۔