گھر سے نکلتے وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ مر جائیں گے ۔۔۔ شہر کی سڑکوں نے ماں بیٹی کی جان لے لی

شہرِ کراچی میں ٹوٹی سڑکوں نے ماں اور بیٹی کی جان لے لی۔ یہ خوفناک حادثہ پرانا گولیمار میں پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے میں ماں اور 5 سالہ معصوم بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود کے ایم سی فلیٹس کے سامنے ہفتے کی صبح ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹی جب بحق ہو گئے جنکی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت 30 سالہ نگینہ زوجہ فیضان اور 5 سالہ ارمش دختر فیضان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فیضان اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر موجود گھڑے کی وجہ سے گر گیا ،اطلاع کے مطابق اچانک کتا موٹر سائیکل کے پیچھے لگ گیا۔بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گئی اور تینوں نیچے گر پڑے۔اس دوران تیز رفتار کچرے کا ٹرک آرہا تھا جو انہیں کچلتا ہوا گزر گیا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور عاقب کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور متوفین کا رشتہ دار ہے جسکی وجہ سے وہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے گریز کر رہے تھے جسکے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،متاثرہ فیملی پاک کالونی کی ہی رہائشی ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، ماں بیٹی کی ناگہانی موت پر پورا خاندان غم سے نڈھال ہے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی انکے گھر پہنچ گئی۔دونوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو ہر سو کہرام مچ گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔رات گئے ڈیفنس خیابان حافظ راحت سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

Road Accident Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Road Accident Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Road Accident Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   2308 Views   |   31 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھر سے نکلتے وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ مر جائیں گے ۔۔۔ شہر کی سڑکوں نے ماں بیٹی کی جان لے لی

گھر سے نکلتے وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ مر جائیں گے ۔۔۔ شہر کی سڑکوں نے ماں بیٹی کی جان لے لی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر سے نکلتے وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ مر جائیں گے ۔۔۔ شہر کی سڑکوں نے ماں بیٹی کی جان لے لی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔