ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ خدا اسے جلد از جلد اولاد کی نعمت سے نواز دے۔ کچھ لوگوں کی یہ خواہش خوش قسمتی سے جلد پوری ہو جاتی ہے لیکن کچھ جوڑوں ے لیے یہ آزمائش بن جاتی ہے۔ لیکن اگر شادی کے 3 سال تک اولاد نہ ہو تو ہر کوئی آپ سے سوال کرنے لگتا ہے، پوچھنے لگتا ہے اور کچھ ہمدردیاں دکھانے کے لیے ڈاکٹروں کا بتاتے رہتے ہیں کہ فلاں ڈاکٹر سے علاج کروالو تو کوئی کہتا بچہ ہی گود لے لو۔
لیکن اگر نصیب میں ہو تو صبر کرنے والوں کو خدا یقیناً اولاد سے نواز دیتا ہے۔ ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کے ہاں شادی کے مکمل 18 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی اور اسی خوشی میں وہ سجدے میں گر پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص کے ہاں 18 سال سے اولاد نہیں تھی، ہر رات روتا اور خواب میں بھی بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھتا تھا۔ اللہ سے دعائیں بھی کرتا، اپنا اور بیوی کا ہر ممکنہ علاج بھی کرواتا تھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ مگر اب شادی کے 18 سال گزرنے کے بعد اللہ نے بیٹے کی خوشی سے نوازا۔ جس پر باپ سجدے میں گر گیا اور پورا خاندان خوشی سے نہال ہے۔
ویڈیو آپ بھی دیکھیں: