ایک کلو قیمے میں ایک پاو دہی، حسب ذائقہ نمک، 2 کھانے جے چمچے پسی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچہ گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچہ بھنا زیرہ، ایک ڈلی مکھن، چار کھانے کے چمچے کچا پپیتا اور دو کھانے کے چمچے لہسن ادرک ڈال کر دو گھنٹوں کے لئے میرینیٹ کرلیں۔ اب اس کو کوئلہ کا دھواں دیں۔ پھر ایک پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے دو عدد پیاز کو فرائی کریں اور ایک عدد ہری مرچ ڈالیں اور اوپر سے اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں اور بھون لیں۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ایک گٹھی ہرا دھنیا اور تین عدد ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں اور کوئلہ کا دھواں دے کہ سرو کریں۔