Dal Chawal Recipe in Urdu

Find delicious Dal Chawal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dal Chawal recipe is one of the common and most searched dishes in the Dal Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dal Chawal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dal Chawal
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5571 Views 0 Comments

دال چاول
اجزاء:
کراچی میں کھارادر کے دال چاول بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں کیونکہ وہ میمنی اور حیدرآبادی انداز میں بنائے جاتے ہیں جس کی دال کھٹی اور ابلے چاول ہوتے ہیں ساتھ ہی ان پر پاپڑی ڈال کر کھانے کے لئے سروو کیا جاتا جو زبان کا ذائقہ بالکل بدل دیتے ہیں۔ کراچی بھر سے لوگ کھارادر جاتے ہیں 250 روپے کی یہ پلیٹ کھانے کے لئے۔ چھٹی کے دن تو وہاں ٹھیلوں پر رش لگا رہتا ہے اگر آپ بھی ان کو گھر پر بنانے کا طریقہ جان لیں تو اتنی دور کا سفر نہ کرنا پڑے۔

دال بنانے کے اجزاء:
املی کا پیسٹ 2 چمچ
لال مرچ پسی ہوئی
آئل
لہسن
پیاز
زیرہ
مونگ کی دال
ثابت لال مرچ گول والی
ہری مرچ
ہلدی
دھنیا
ترکیب:
دال کو بھگو کر اچھی طرح دھوئیں۔
پھر پتیلی میں پیاز ڈال کر بھونیں اور اس میں دال کو چھوڑ دیں اور چمچ چلاتی رہیں ساتھ ہی ایک کپ سے کم پانی ڈال کر ہلدی، دھنیا، مرچیں ڈال کر 5 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک دیں۔ اب آئل میں زیرہ اور لہسن چٹخا کر دال میں بھگار کے طور پر ڈال دیں اور املی کا پانی ڈال کر مکس کرلیں۔
چاول کے لئے اجزاء:
چاول
پانی
زیرہ
لیموں کا رس
چاولوں کو بھگوئیں اور پانی کے ساتھ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ابال لیں
پاپڑی:
بازار سے تیار شدہ پاپڑی لیجیے اور دال چاول کے اوپر ڈال کر سروو کردیجیے ساتھ ہی املی کی چٹنی بھی رکھ لیں مزیدار کھاراد کے دال چاول پک کر تیار ہیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Dal Chawal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Dal Chawal is very famous in desi people. At KFoods you can find Dal Chawal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dal Chawal

Dal Chawal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Reviews & Comments