Dhaba Dal Chawal Recipe in Urdu

Find delicious Dhaba Dal Chawal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dhaba Dal Chawal recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dhaba Dal Chawal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dhaba Dal Chawal
chef Recommended By Chef
time-clock 00.20 To Prep
time-clock 00.35 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

20195 Views 0 Comments

ڈھابہ دال چاول
اجزاء:
عام سا دال چاول گھروں میں بنتا ہی ہے جسے اچار کے چٹخاروں کے ساتھ تو آپ کھاتے ہی رہتے ہیں۔
لیکن آج جانیں ڈھابے اسٹائل کے دال چاول جس کی لذت کے سامنے آپ اچار کھانا بھی بھول جائیں۔

ترکیب:
٭ حسبِ ضرورت چاول، چنے کی دال اور ماش کی دال بھگو لیں ساتھ ہی بون لیس چکن بھی دھو لیں۔
٭ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیاز، ٹماٹراور ادرک کاٹ کر رکھ لیں۔
٭ سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی ڈالیں، ثابت ہری مرچیں، نمک، آئل اور ہلدی ڈال کر بیس منٹ پکائیں پھر اس میں بھیگی ہوئی چنے کی دال ڈال کر مزید بیس منٹ پکالیں۔
٭ مرغی کے گوشت کو پتیلے سے نکال لیں اور نکال کر اس کے ریشے ریشے کرلیں۔
٭ اب دال والے پتیلے میں ماش کی بھیگی ہوئی دال بھی شامل کرلیں اور اس کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔
٭ پین میں مزید آئل ڈالیں اس کو گرم کریں اس میں پیاز، ٹماٹر اور ادرک کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، کالی اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں پھر اس میں وہ کرش کی ہوئی چکن ڈال کر اس کو پندرہ منٹ کے لئے ڈھک دیں۔
٭ اب چکن والے مصالحے کو دال کے پتیلے میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلا کر آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔
٭ بھیگے ہوئے چاولوں کو ابالنے کے لئے دوسرے پتیلے میں آئل ڈالیں، نمک شامل کر کے چاول ڈال کر پکائیں، اور دس منٹ بعد پتیلے کے اوپر آدھے حصے میں زردے کا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔
٭ دال کا پتیلا کھول کر اس میں اچھی طرح گھوٹا لگائیں اور دال کو خوب پتلا کرلیں۔
٭ اب پلیٹ میں چاول نکالیں اور اس میں دال ڈال کر پیش کریں۔ لیجئیے تیار ہوگئے دیگی دال چاول ڈھابہ سٹائل میں۔

ضروری ٹپس:
٭ جب مرغی کو پتیلے میں پکائیں تو چولہا ہلکا رکھیں لیکن پانی زیادہ شامل کریں اور اچھی طرح گلالیں۔
٭ مرچوں کو اپنی ضرورت کے مطابق نکال لیں اور پھر آدھ سامان دال والے پتیلے میں اور باقی سامان مرغی کے کرش والے پتیلے میں ڈال لیں۔
٭ دال میں چمچ اچھی طرح چلائیں تاکہ وہ پتیلے کے نیچے لگے نہ اور نہ ہی وہ کچی رہے۔
Posted By: Rukhsana, karachi

Find out the Dhaba Dal Chawal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Dhaba Dal Chawal is very famous in desi people. At KFoods you can find Dhaba Dal Chawal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dhaba Dal Chawal

Dhaba Dal Chawal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments