چنے کی دال کا حلوہ
اجزاء:
چنے کی دال کا حلوہ بننے میں وقت ضرور لگ جاتا ہے اور ظاہر ہے محنت بھی لیکن بنتا بڑا مزےدار ہے، اور بعض دفعہ کسی کا بھی اگر صحیح نہ بنے تو مایوسی ہوتی ہے، چلیں آج ہمارے ساتھ اس طرح سے بنائیں اپنا حلوہ اور بنائیں اس کو یادگار۔
ترکیب:
• دال حسبِ ضرورت بھگولیں تاکہ نرم آسانی سے ہوجائے۔
• پتیلے میں بھیگی ہوئی دال ڈالیں اور اس میں دال سے ایک حصہ زیادہ دودھ ڈالیں۔
• یعنی ایک کلو دال ہےتودو کلودودھ ڈالیں۔
• اس کو اچھی طرح پکائیں جب دودھ تھوڑا سا رہ جائے تو دال کو نکال کر مکسر میں پیس لیں۔
• اب پسی ہوئی دال کو کڑاہی میں ڈالیں ، اس میں گھی شامل کرکے اچھی طرح آدھے گھنٹے تک پکائیں پھر پسی ہوئی چینی، تھوڑا سا پاؤڈر والا سوکھا دودھ، بادام پستے ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور تھوڑا پانی یا چاہیں تو مزید دودھ ڈال لیں اس سے یہ بے حد مزے کا بنے گا۔
• اب جس پیا لے میں آپ حلوہ رکھنا چاہتی ہیں اس کے چاروں طرف گھی لگا لیں اور حلوہ اس میں ڈال کر اوپر سے کٹے ہوئے بادام پستے، کھوپرہ اور چاندی کا ورق لگالیں۔
• اس کو جمنے دیجئے اور ایک گھنٹے بعد اس کی قتلیاں کاٹ لیں۔
• لیجئیے تیار ہے ذائقہ دار دال کا حلوہ!
ضروری ٹپس:
٭ دال کو ایک گھنٹہ لازمی اچھی طرح بھگو لیں۔ تاکہ سخت زیادہ نہ رہے۔
٭ جتنا چمچ چلا کر پکائیں گی حلوہ انتا ہی نرم ہوگا۔
٭ دودھ کا زیادہ استعمال اس کا ذائقہ اچھا کردیتا ہے۔
٭ زردے کا رنگ ڈالنا چاہیں تو آخر میں چینی کے ساتھ ڈال دیں لیکن مقدار کم رکھیں ورنہ حلوہ پکنے کے بعد کالا ہوجائے گا۔
Posted By: Afsheen, karachi
Add Your Recipe