کیا آپ بھی فروزن نگٹس یا فروزن فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔۔ اس کا استعمال کون سی بیماری کا سبب بن رہا ہے؟

آج کل ہر گھر میں بچوں کی پسندیدہ غذا نگٹس یا فرائز، یا چکن پوپس یا فرائیڈ چکن یا اسی طرح کا کوئی فروزن کھانا ہے، جسے وہ بغیر کسی نخرے کے بڑے شوق سے کھا لیتے ہیں، جبکہ گھر کے کھانوں میں ان کو کئی مسائل نظر آتے ہیں، کچھ ماؤں کی بھی سستی ہوتی ہے کہ وہ بچوں کے لئے محنت کرنے سے بہتر سمجھتی ہیں کہ فریزرمیں سے فروزن فوڈ نکالیں اور اسکول کے لنچ میں بھی دے دیں اور گھر میں بھی ان کو اسنیکس کے طور پر یہی دے دیں۔ اس کے علاوہ بھی اب ہر گھر میں ہی فریزر میں فروزن آئٹمز موجود ہوتے ہیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے بھی یہی طریقہ زیادہ سہل سمجھا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی یہ سہل پسندی آپ کو یا آپ کے بچے کو کس بیماری کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ہمارا معدہ جسم کا وہ اہم عضو ہے کہ ہماری ساری خوراک کو ایک سسٹم کے تحت ہاضمے کے عمل سے گزارتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آج کل کی طرزِ زندگی نے ہماری بیماریوں خاص کر معدے کی بیماریوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ جس میں السر، پیپٹک السر، معدے کا کینسر، تیزابیت اورگیس وغیرہ کی تکالیف قابلِ ذکر ہیں ۔ ان سب کی ایک بڑی وجہ ہماری غذائی عادات، دیر سے کھانا دیر سے سونا، فاسٹ فوڈ کا بے تحاشہ استعمال، فروزن فوڈ کا بے دریغ استعمال شامل ہے۔
یہ غذائیں اور میں شامل اجزاء جسم میں پیچیدگیوں کا باعث بن رہے ہیں۔ اس میں مضرِ صحت اجزاء شامل ہوتے ہیں جوکہ ہاضمے کے عمل کو انتہائی سست کردیتےہیں ۔ معدے کا کام ہماری غذا کو گرائنڈ کر کے آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ جو کہ ان غذاؤں کی وجہ سے بھاری پن پیدا ہو جاتا ہے اور غذا بہت دیر تک معدے میں ہی جمع رہتی ہے اور معدے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ اور وہ غذا جو ہماری توانائی کا ذریعہ بنتی ہے وہ ایک تکلیف دہ بوجھ بن جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دل و دماغ کی ہر بیماری کی جڑمعدے سے ہی جڑی ہوتی ہے۔ ہر تکلیف کی ابتداء معدے کی خرابی یا اس کے نظام کے گڑبڑ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔اسی لئے معدہ صحیح ہوگا تو باقی جسم بھی صحیح رہے گا۔
اسی لئے کسی بھی خوشی یا غمی کا ہماری یا تو بھوک اڑ جاتی ہے یا زیادہ بھوک لگنے لگتی ہے۔ آج کل اکثرافراد میں معدے کا السراور تیزابیت اور گیس کی تکالیف بہت عام ہوگئی ہیں،خصوصاً سردیوں میں غذا کی نالی اور معدے کی تیزابیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس کی علامات میں قے یا دست شامل ہیں۔
دوسری جانب بچوں میں بھی معدے کے مسائل میں اضافہ تیزی سے دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ فاسٹ فوڈ اور فروزن فوڈ کا استعمال زیادہ ہے اور فزیکل یا جسمانی سرگرمیاں کم ہیں۔ جس کی وجہ سے بچوں میں ان امراض میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

معدے کی بیماری کی تشخیص:

معدے کی کون سی بیماری ہے اس کی تشخیص کے لئے کچھ مخصوص ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ جو کہ ڈاکٹر آپ کے معائنے کے بعد آپ کو لکھ کر دیں گے، ان ٹیسٹس میں اسٹول ٹیسٹ، بلڈ ٹیسٹ، ایل ایف ٹی، ایچ پائلوری اور اینٹی جن ٹیسٹ شامل ہیں۔ یا اگر مرض کی شدت زیادہ ہو تو ڈاکٹر اس کے لئے اینڈوسکوپی بھی تجویز کرتے ہیں۔ اس میں حلق کے ذریعے معدے تک کیمرہ پہنچایا جاتا ہے جس سے مرض کا اندازہ ہوتا ہے۔

معدے کا کینسر:

معدے کے کینسر کی ایک بڑی وجہ آپ کی بد پرہیزی ہوتی ہے۔ مرغن غذاؤں اور مرچ مصالحوں کا استعمال، الکوحلک ڈرنکس کی کثرت نوشی، فروزن فوڈز کا بےتحاشہ استعمال ،اس کے علاوہ السرکا موزوں علاج نہ ہونا بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزن میں اضافہ، دل کی بیماریوں میں اضافہ، ذیابیطس کی شرح میں اضافہ بھی شامل ہیں۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوچُکا ہے کہ فروزن فوڈز معدے کے سرطان کی وجہ بن رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر کا سادہ غذا، تازہ موسمی پھل، تازہ گھر کا بنا جوس اور سبزیوں کی عادت ڈالیں، ان کے ساتھ زیادتی نہ کریں ، بچوں کو فروزن اور فاسٹ فوڈ کی عادت ڈال کر آپ ان سے محبت کا ثبوت نہیں دے رہے بلکہ ان کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ صاف ستھری ،صاف پانی کے ساتھ خصوصاً معیاری تیل میں پکی ہوئی سادہ غذاؤں کا استعمال کریں،بچوں کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں، خود بھی ورزش کریں بچوں کو بھی اپنے ساتھ ورزش کی عادت ڈالیں۔

Frozen Food Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Frozen Food Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Frozen Food Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3134 Views   |   19 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی فروزن نگٹس یا فروزن فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔۔ اس کا استعمال کون سی بیماری کا سبب بن رہا ہے؟

کیا آپ بھی فروزن نگٹس یا فروزن فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔۔ اس کا استعمال کون سی بیماری کا سبب بن رہا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی فروزن نگٹس یا فروزن فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔۔ اس کا استعمال کون سی بیماری کا سبب بن رہا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔