صرف مقناطیس سے پتہ لگائیں سونا خالص ہے یا جعلی.. اصلی زیور کی پہچان کے 5 ایسے طریقے جو آپ کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں

کہتے ہیں زیور خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور آج کل کے مہنگائی کے دور میں قیمتی زیور خریدنا تو ویسے ہی بہت مشکل ہے۔ ایسے میں خریدے گئے زیور اصلی ہیں یا نقلی اس کی پہچان کا طریقہ ہم سب کو ضرور آنا چاہئے تاکہ ہم دکان داروں کے دھوکے سے بچ سکیں تو چلیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ منٹوں میں اصل اور نقل کی پہچان کرسکیں گے۔

سونا اور مقناطیس

سونا اصلی ہے یا نقلی اس کی پہچان کا ایک طریقہ یہ ہے کہ سنار کے پاس جانے سے پہلے اپنی جیب میں ایک طاقتور مقناطیس کا ٹکڑا رکھیں۔ جب سونا آپ کو دکھایا جائے تو مقناطیس اس کے آگے لگا کر دیکھیں۔ سونا مقناطیس سے ہلنے لگے تو سمجھ جائیں کہ زیور میں لوہے کی ملاوٹ ہے۔

چاندی

چاندی کے زیورات اگرچہ سونے کے مقابلے میں سستے ہیں لیکن اتنے کم قیمت بھی نہیں۔ چاندی خریدتے ہوئے اس پر 925, 900,800 کی مہر ضرور دیکھیں اگر یہ نہ ہوں تو سمجھ جائیں چاندی باہر کا نہیں ہے اس کے علاوہ چاندی کے زیور یا برتن سونگھ کر بھی دیکھیں۔ اصلی چاندی کسی ناگوار بو سے پاک ہوتی ہے۔

سرکے سے اصل نقل کی پہچان

سونا اصلی ہے یا نقلی اس کا پتہ آپ باورچی خانے میں موجود سرکے سے بھی لگا سکتے ہیں۔ سونے پر چند قطرے سرکے کے گرائیں اگر سونے کا رنگ بدلنے لگے تو سمجھ جائیں کہ دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ اصل سونے پر سرکہ اثر نہیں کرتا۔

موتی

سچے موتی ایک جیسے ہموار اور چمکدار دکھنے کے بجائے کسی قدر کھردرے ہوتے ہیں۔ اگر آپ موتی کا ہار خریدے رہے ہیں تو ایک جیسے موتی دیکھ کر آپ کو اندازہ کرلینا چاہیے کہ موتی اصلی نہیں اس کے علاوہ آپ موتی کو دانت پر لگا کر بھی اس بات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ اگر موتی بہت زیادہ ہموار محسوس ہو تو عین ممکن ہے کہ موتی جعلی ہے

ہیرا

ہیرا اصلی ہے یا نقلی اس کا پتہ لگانا کافی آسان ہے۔ ہیرے کو صرف 30 سیکنڈ کے لیے لائٹر سے جلائیں اگر ہیرے پر جلنے کا کالا نشان آجائے تو ہیرا جعلی ہے-

Zewrat Ki Pehchan Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Zewrat Ki Pehchan Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zewrat Ki Pehchan Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4857 Views   |   19 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

صرف مقناطیس سے پتہ لگائیں سونا خالص ہے یا جعلی.. اصلی زیور کی پہچان کے 5 ایسے طریقے جو آپ کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں

صرف مقناطیس سے پتہ لگائیں سونا خالص ہے یا جعلی.. اصلی زیور کی پہچان کے 5 ایسے طریقے جو آپ کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف مقناطیس سے پتہ لگائیں سونا خالص ہے یا جعلی.. اصلی زیور کی پہچان کے 5 ایسے طریقے جو آپ کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔