دمہ، ذیابطیس یا پھر امراضِ قلب ۔۔ جانیئے ان تمام مسائل کے لئے رس دار پھل کیوی کے وہ فوائد جو جان کر آپ اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

باہر سے چیکو سے ملتا جلتا خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ کیوی پھل ذائقے میں ہلکا ترش ہوتا ہے یہ پھل چین سے تعلق رکھتا ہے جو مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے اور اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے یہ تھوڑا مہنگا تو ضرور ہے مگر غذائیت بخش پھل ہے۔
غذائی اعتبار سے اس پھل کو دنیا بھر میں بےحد اہمیت حاصل ہے، کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کو تونائی فراہم کرتے ہیں اور غذائیت دیتے ہیں۔
آیئے کیوی کی افادیت اور اس کی غذائیت پر بات کرتے ہیں ہمیں ہمیں ہے کہ اب آپ بھی اس پھل کو ضرور کھانے کی خواہش کریں گے۔

• کیوی میں موجود غذائیت

کیوی ذائقے میں ترش اور میٹھا ہوتا ہے یعنی اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پاہا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے، وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کیوی میں وٹامن ای، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فولیٹ کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید اجزاء ہیں۔

کیوی کے حیرت انگیز فوائد

• دمہ کے مریضوں کے لئے مفید

کیوی دمہ جیسی سانس کی بیماریوں کو بہتر کرنے کے لئے مفید ہے اگر آپ دمے کے مرض سے نجات چاہتے ہیں تو کیوی کو ہفتے میں 2 سے 3 بار لازمی استعمال کریں۔

• ہاضمے کے لئے مفید

کیوی میں فائبر موجود ہوتا ہے جو اسے جلد ہضم بناتا ہے اور ہاضمے سے جُڑے مسائل کو دور کرنے میںم اہم کردار ادا کرتا ہے، کیوی آنتوں اور معدے کے لئے بھی مفید ہے کیوی میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہےچناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔

• کینسر میں مفید

کیوی کا استعمال کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی مفید ہے تحقیقات کے مطابق کیوی منہ کے کینسر سے بچاتا ہے اس میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے اور کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

• امراضِ قلب میں مفید

کیوی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے ضروری غذائی جُز ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف یہ غذائی جُز دل کی بیماریوں کے خلاف ڈرامائی طور پر حفاظتی اثر ڈال سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ کیوی کا استعمال امراضِ قلب سے دور رکھنے کے لئے بےحد فائدے مند ہے۔

• ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید

100 گرام کیوی میں صرف 5 گرام گلوکوس ہوتا ہے جو کہ اسے شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین پھل بناتا ہے، کیوی بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے کیوی پانی سے بھرپور پھل ہے جو اسے شوگر کے مریضوں کے لئے مفید بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں گلیسمک انڈکس بےحد کم ہوتا ہے جبکہ میٹھا کھانے کی خواہش بھی پوری ہو جاتی ہے۔

Kiwi Fruit Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kiwi Fruit Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiwi Fruit Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3625 Views   |   01 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

دمہ، ذیابطیس یا پھر امراضِ قلب ۔۔ جانیئے ان تمام مسائل کے لئے رس دار پھل کیوی کے وہ فوائد جو جان کر آپ اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

دمہ، ذیابطیس یا پھر امراضِ قلب ۔۔ جانیئے ان تمام مسائل کے لئے رس دار پھل کیوی کے وہ فوائد جو جان کر آپ اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دمہ، ذیابطیس یا پھر امراضِ قلب ۔۔ جانیئے ان تمام مسائل کے لئے رس دار پھل کیوی کے وہ فوائد جو جان کر آپ اسے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔