دعا بہت پریشان کرتی ہے اسے صرف ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ارشد عرف زینب کے پاپا نے اپنی ویڈیوز کی کامیابی کا راز کیا بتایا؟

پاکستان میں آج کل ولاگرز کی بھرمار ہے جس میں ہم نے فیملی وی لاگ سے لے کر موسیقی تک سب کچھ دیکھا ہے۔ ارشد ریلز عرف زینب کے پاپا، اس وقت سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ خاص کر دعا، ان کی پیاری بیٹی، نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی وائرل ہے۔

حال ہی میں ارشد، عمر سلیم کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے اور انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا۔

ارشد نے بتایا کہ، جب وہ شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو دعا کچھ پریشانی کا باعث بنتی ہے کیونکہ وہ ایک چُلبُلی بچی ہے اور وہ ہمیشہ ادھر ادھر بھاگتی رہتی ہے لیکن وہ اسے آسانی سے سنبھال لیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، میں شروع میں برا محسوس کرتا تھا کیونکہ ہماری ویڈیوز پر ویوز نہیں آتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ویوز بڑھنے لگے لیکن وہ تقریباً 1 ہزار پر آ کے رک گئے۔ مگر ہم نے دوران اپنا ایمان برقرار رکھا اور اچھا مواد بناتے رہے اور آج ہم بہت مشہور ہیں۔

ارشد نے یہ بھی بتایا کہ، وہ گلوکاری کرتے تھے اور انہوں نے ہارمونیکا بجانا سیکھا ہے وہ ہمیشہ سے ایک بڑے گلوکار بننا چاہتے تھے۔ اور وہ اپنی بیٹیوں کو بھی گلوکار بنانا چاہتے ہیں۔

زینب کے پاپا کا کہنا تھا کہ، انہیں فیملی وی لاگ بنانے پر اپنے خاندان کی طرف سے کبھی کوئی ردعمل نہیں ملا کیونکہ ان کے خاندان کو نہیں معلوم کہ فیملی وی لاگ کیا ہوتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ ایک نیوز چینل پر آئے تھے۔

ارشد نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور انہوں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی کوئی منفی مواد نہیں بنائیں گے۔ وہ ہمیشہ اسلامی اقدار کے ساتھ مواد بنائیں گے جس سے مثبت پیغام پھیلے اور یہی چیز ان کی کامیابی کی ضامن ہے۔

Arshad Reels Aka Zainab Ke Papa Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arshad Reels Aka Zainab Ke Papa Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arshad Reels Aka Zainab Ke Papa Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   820 Views   |   23 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

دعا بہت پریشان کرتی ہے اسے صرف ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ارشد عرف زینب کے پاپا نے اپنی ویڈیوز کی کامیابی کا راز کیا بتایا؟

دعا بہت پریشان کرتی ہے اسے صرف ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ارشد عرف زینب کے پاپا نے اپنی ویڈیوز کی کامیابی کا راز کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دعا بہت پریشان کرتی ہے اسے صرف ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ارشد عرف زینب کے پاپا نے اپنی ویڈیوز کی کامیابی کا راز کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔