Sharmila Tagore Reviews Grandson Ibrahim Ali Khan Debut Film
بالی وڈ کی سینئر اور باوقار اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے نواسے ابراہیم علی خان اور پوتی سارہ علی خان کے فلمی کیریئر پر بات کرتے ہوئے دل کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے ابراہیم کی ڈیبیو فلم 'نادانیاں' کے بارے میں کچھ ایسی سچائیاں بھی بیان کر دیں، جو عام طور پر فیملی ممبرز زبان پر نہیں لاتے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں شرمیلا نے نہایت صاف گوئی سے کہا، "سارہ اور ابراہیم دونوں محنت کر رہے ہیں، لیکن اگر ایمانداری سے بات کی جائے تو نادانیاں ایک کمزور فلم تھی۔ ہاں، ابراہیم کی اسکرین پریزنس شاندار تھی، مگر پرفارمنس میں وہ گہرائی نہیں تھی جو متاثر کرے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ابراہیم نے دل لگا کر کام کیا، لیکن فلم کی مجموعی کوالٹی توقعات پر پوری نہیں اتری۔ ان کا کہنا تھا، یہ باتیں شاید سب کے سامنے نہیں کہنی چاہییں، مگر سچ یہی ہے کہ فلم میں جان نہیں تھی — اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔
جہاں ابراہیم کے بارے میں انہوں نے قدرے تنقیدی رویہ اپنایا، وہیں سارہ علی خان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، وہ نہ صرف محنتی بلکہ بہت باصلاحیت اداکارہ ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام بنائے گی۔
فلم نادانیاں، جس میں ابراہیم کے ساتھ خوشی کپور نے بھی ڈیبیو کیا، ریلیز سے قبل کافی چرچا میں رہی — ظاہر ہے، دونوں اسٹار کڈز جو ٹھہرے! مگر جب فلم سامنے آئی، تو ناظرین اور ناقدین دونوں نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اداکاری پر خاصی تنقید ہوئی اور سوشل میڈیا پر دونوں نوآموز فنکار شدید ٹرولنگ کا شکار بنے۔
ایسے میں کئی بالی وڈ شخصیات نے آواز اٹھائی اور یاد دلایا کہ ہر بڑے اداکار کی شروعات ہمیشہ شاندار نہیں ہوتی، موقع دینا سیکھیں۔
کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ ابراہیم میں وہ ’اسپارک‘ ہے جو ایک دن اسے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دے گا؟ یا اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sharmila Tagore Reviews Grandson Ibrahim Ali Khan Debut Film and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharmila Tagore Reviews Grandson Ibrahim Ali Khan Debut Film to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.