میرا رشتہ ٹوٹ گیا لیکن صاحبہ کا رشتہ باپ سے اللہ نے خود بنایا ہے.. سابق شوہر سے بیٹی کی پہلی ملاقات پر نشو بیگم کا جذباتی پیغام

"میرے داماد کسی شو کے سلسلے میں کراچی میں موجود تھے جہاں انھیں کسی نے فون کر کے کہا کہ کیا وہ اپنے سسر سے ملنا چاہتے ہیں. ریمبو نے صاحبہ کو بتایا جس پر اس نے کہا کہ اب کیا فائدہ. میری ماں نے مجھے پالا پوسا، تربیت کی، اچھے گھر میں شادی کی اور میں اپنے گھر میں بہت خوش ہوں"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم کا جنھوں نے 42 برس بعد اپنی بیٹی صاحبہ کی اس کے والد سے پہلی بار ملاقات کے بارے میں ایک فون کال پر گفتگو کی. واضع رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے. دیکھیں

نشو بیگم کا کہنا ہے کہ ریمبو نے صاحبہ کو والد سے ملنے پر اصرار کیا جو کہ ان کی بہت اچھی بات تھی. لیکن صاحبہ میری فرمانبردار بیٹی ہے اور اس نے وفاداری نبھاتے ہوئے پہلے مجھ سے اجازت لی.

نشو بیگم نے مزید بتایا کہ انھوں نے صاحبہ کے اجازت مانگنے پر کہا کہ "میرا دل اتنا چھوٹا نہیں کہ بیٹی کو باپ سے ملنے پر روکوں. میرا ان سے جائز رشتہ تھا جو ختم ہوگیا. لیکن تمھارا ان سے رشتہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا کیونکہ یہ اللہ نے بنایا ہے.

نشو بیگم کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے سابق شوہر بیٹی کے پاس رہے وہ صاحبہ سے نہیں ملیں لیکن صاحبہ اپنے والد سے مل کر بہت خوش ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماضی کی اداکارہ صاحبہ کی 42 برس میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات ہوئی تھی جس کا انھوں نے وی لاگ بھی بنایا تھا جو کافی وائرل ہوا.

Sahiba Ki Baap Say Mulaqat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sahiba Ki Baap Say Mulaqat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sahiba Ki Baap Say Mulaqat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7980 Views   |   31 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرا رشتہ ٹوٹ گیا لیکن صاحبہ کا رشتہ باپ سے اللہ نے خود بنایا ہے.. سابق شوہر سے بیٹی کی پہلی ملاقات پر نشو بیگم کا جذباتی پیغام

میرا رشتہ ٹوٹ گیا لیکن صاحبہ کا رشتہ باپ سے اللہ نے خود بنایا ہے.. سابق شوہر سے بیٹی کی پہلی ملاقات پر نشو بیگم کا جذباتی پیغام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا رشتہ ٹوٹ گیا لیکن صاحبہ کا رشتہ باپ سے اللہ نے خود بنایا ہے.. سابق شوہر سے بیٹی کی پہلی ملاقات پر نشو بیگم کا جذباتی پیغام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔