ناریل کے چھلکوں کو چولہے پر جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ چھلکوں کے استعمال کی وہ سستی ٹپ جو ہر گھر میں کام آئے

پکے ہوئے ناریل کو کھانے اور اس کا میٹھا میٹھا رس دار پانی پینے کا بھی اپنا الگ ہی مزہ ہے اور اس موسم میں تو ناریل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تاکہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھ سکیں اور اپنے گٹھنوں، ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی خوبصورت بنا سکیں۔ یہ ناریل گھر پر لا کر آپ اس کا چھلکا ہٹا کر پانی نکال کر پی جاتے ہیں اور مزے سے نرم ناریل کھا جاتے ہیں۔ لیکن اس کے چھلکوں کو غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیتے ہیں تو یہ غلطی اس مرتبہ نہ کریں بلکہ جانیں ان چھلکوں کو بھی استعمال کرنے کا وہ طریقہ جو مہنگے ٹریٹمنٹس کا پیسہ بچا سکتا ہے۔

ناریل کے چھلکوں کو فرائی پین میں ڈالیں اور ان کو اچھی طرح آگ پر پکائیں یہاں تک کہ یہ بالکل جل کر راکھ ہو جائیں اور ایک چمچ کی مدد سے اس کو الگ کرلیں۔

لیکن کیوں؟

گھر میں سٹیل کے برتن، فرائی پین یا کوئی پتیلی کالی ہوگئی ہے تو اس کو ناریل کی اس جلی ہوئی راکھ کے اندر رکھ کر سیک لگائیں اور پھر دھوئیں، ساری گندگی منٹوں میں صاف ہو جائے گی۔

اہم فائدہ:

٭ جن لوگوں کے بال سفید ہوگئے ہیں وہ کالا ہیئر کلر کرکے تھک چکے ہیں ان کے لیے یہناریل کی راکھ بہترین ہے۔

استعمال کیسے؟

چھلکوں کی اس راکھ کو اچھی طرح چمچ کی مدد سے باریک کریں کہ بالکل پاؤڈر کی شکل تیار ہو جائے۔
اب اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر مکس کریں اور اس کو بالوں میں لگائیں۔ بال کالے بھی ہوں گے اور مضبوط بھی ہوں گے ساتھ ہی بالوں میں پانی کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔

Nariyal Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nariyal Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nariyal Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2629 Views   |   04 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

ناریل کے چھلکوں کو چولہے پر جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ چھلکوں کے استعمال کی وہ سستی ٹپ جو ہر گھر میں کام آئے

ناریل کے چھلکوں کو چولہے پر جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ چھلکوں کے استعمال کی وہ سستی ٹپ جو ہر گھر میں کام آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل کے چھلکوں کو چولہے پر جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ چھلکوں کے استعمال کی وہ سستی ٹپ جو ہر گھر میں کام آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔