جِلد کی خوراک وٹامنز، جانیئے کون سے وٹامن کا استعمال آپ کی جِلد کو صاف اور صحت مند بنا سکتا ہے؟

یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جیسے انسانوں اور جانوروں کی خوراک ہوتی ہے اس ہی طرح ہمارے بالوں اور جلد کی بھی خوراک ہوتی ہے جن کے بنا ان کی صحت کو خطرہ رہتا ہے، جلد کی خوراک وٹامنز ہوتے ہیں، اور ان وٹامنز میں وٹامن اے جلد کے لئے بے اہم ضروری اور اہم ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنی جلد کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو زیادہ سے زیادہ وٹامن اے کا استعمال کرنا ہوگا لیکن وٹامن اے ہمیں کون کون سی غذاؤں سے حاصل ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ دراصل وٹامن اے جلد کے لئے کیا اہم کارکردگی کرتا ہے، وٹامن اے ہماری جلد کی صحت کو بوسٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ ہماری جلد میں نئے خلیات کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اس میں بیٹا کیروٹن جیسے بہترین اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں اور یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے ساتھ ہی یہ ہماری جلد کو سورج کی تیز شعاعوں سے بھی حفاظت فراہم کرتا ہے۔

ہمیں کون سی غذاؤں سے وٹامن اے حاصل ہو سکتا ہے؟

اگر بات کی جائے وٹامن اے کی تو یہ ہمیں کئی قسم کی سبزیوں اور پھلوں سے با آسانی مل سکتا ہے، وہ کون سی سبزیاں اور پھل ہیں آئیے جان لیتے ہیں تاکہ آپ بھی رکھ سکیں اپنی صحت کا بھرپور خیال۔

ٹماٹر

سُرخ ٹماٹر وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہیں ٹماٹر ہمارے روز مرہ کے کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں ساتھ ہی اگر اسے سلاد، چٹنی وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو اس کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق بھرپور مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔

پالک اور میٹھی

پالک اور میتھی ہرے پتوں والی وہ سبزیاں ہیں جن میں آئرن اور وٹامن اے بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے اگر ان دونوں سبزیوں کا استعمال یقینی بنایا جائے تو وٹامن اے کے خزانے سے کم نہیں ہوگا۔

انڈے کی زردی

اکثر لوگ انڈے کی زردی کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن یہی زردی ان کے لئے کتنی فائدے مند ہے یہ سوچ بھی نہیں سکتے، انڈے کی زردی وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہماری جلد کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔

کدو

کدو ایک بہترین سبزی ہے لیکن لوگ اس کے فوائد سے واقف نہیں، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن کے مطابق 100 گرام کدو میں 2100 مائیکرو گرام وٹامن اے موجود ہوتا ہے اس لئے اس کا استعمال ہماری جلد کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے۔
اس کے علاوہ سردی کے موسم میں آنے والے بہت سے پھل اور سبزیاں بھی وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے گاجر اور پھلیاں وغیرہ۔

Kon Sa Vitamin Jild Saaf Karta Hai

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Kon Sa Vitamin Jild Saaf Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kon Sa Vitamin Jild Saaf Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2852 Views   |   25 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 November 2024)

جِلد کی خوراک وٹامنز، جانیئے کون سے وٹامن کا استعمال آپ کی جِلد کو صاف اور صحت مند بنا سکتا ہے؟

جِلد کی خوراک وٹامنز، جانیئے کون سے وٹامن کا استعمال آپ کی جِلد کو صاف اور صحت مند بنا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جِلد کی خوراک وٹامنز، جانیئے کون سے وٹامن کا استعمال آپ کی جِلد کو صاف اور صحت مند بنا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔