اگر آپ کو بھی آدھے سر میں درد/ دردِ شقیقہ کا مسئلہ ہے تو کولڈرنک پینا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔۔ جانیں وہ 5 چیزیں جو مائیگرین میں نہیں کھانے چاہیئے

آدھے سر کا درد جسے مائگرین یا دردِ شقیقہ بھی کہا جاتا ہے یہ اتنا شدید درد ہوتا ہے جو ناقابلِ برداشت ہوجاتا ہے اور شدت بڑھنے پر چیخیں مارنے کی کیفیت آجاتی ہے، ساتھ ہی یہ متاثرہ شخص کو شدید کمزوری کا شکار کر دیتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین کو مائیگرین کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ ہر 1 مرد کی نسبت یہ بیماری 5 عورتوں میں پائی جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ جاننے کے لئے ہیڈیک جنرل فزیشن کے طبی ماہرین نے ایک تحقیق کی جس کے مطابق: '' عورتوں میں ذہنی تناؤ مردوں میں مقابلے زیادہ ہوتا ہے، اس لئے بھی وہ اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔ ان میں ایسٹروجن نامی ہارمونز پائے جاتے ہیں اور سوڈیم پروٹون ایکس بھی۔ لہٰزا خواتین دردِ شقیقہ کا زیادہ شکار اس لیے ہوتی ہیں کیونکہ جنسی ہارمونز کا بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ NHE1میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔''

اثرات:
دردِ شقیقہ کی وجہ سے ہارمونز ایسے خلیات کو متاثر کرتے ہیں جو سر اور پٹھوں کے ارگرد ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مائیگرین کا درد ابھرتا ہے۔ آدھے سر کا درد ذہنی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے اور دیگر ہارمون جیسے پرولیکٹن اس درد کو زیادہ بڑھاتے ہیں ۔

وہ 5 چیزیں جو مائیگرین بڑھاتی ہیں:
• کولڈ رنک:
کولڈرنک کا استعمال جہاں جسم میں دیگر بیماریوں کو بڑھانے کی وجہ بنتا ہے وہیں مائیگرین کا مسئلہ بھی پیدا کردیتا ہے۔ ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، ایسیڈلٹنٹس، سوئیٹنرز، سیپونوائنز اور دیگر کیمیکل پائے جاتے ہیں جو کسی بھی عمر کے فرد میں آدھے سر کے درد کے مسائل کو بڑھا سکتے ہیں۔

• بازار کے کھانے:
بازاری کھانوں میں نمک اور آئل کی جو ورائٹی استعمال کی جاتی ہے اس کی بڑی وجہ ان کھانوں میں سوڈیم کی زیادہ مقدار کا پایا جانا ہے اور جو لوگ جتنا زیادہ بازاری کھانا کھاتے ہیں ان کے اندر اتنی ہی زیادہ مائیگرین کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

• چاکلیٹ:
امریکن مائیگرین فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق: '' جن لوگوں کو مائیگرین کی تکلیف ہے وہ چاکلیٹ کو کبھی کبھی استعمال کرلیں مگر ہر روزانہ کا معمول نہ بنائیں کیونکہ اس میں کیفین کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور کوکا انزائمز بھی اور یہ دونوں مائیگرین کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

• فروزن کھانے:
فروزن کھانوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں MSGیعنی مونوسوڈیئم گلوٹامیٹ نامی کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دردِ شقیقہ کو بڑھانے اور جسم میں ایسی رطوبتوں کے اخراج کا ذریعہ بنتے ہیں جو کہ ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ اس لئے ان کھانوں سے پرہیز کریں۔

• اچار:
بازاری پیکڈ اچار کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ اس میں ٹائرامائن کیمیکلز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سر بھاری ہونے لگتا ہے اور درد کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

Migraine Pain Treatment In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migraine Pain Treatment In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migraine Pain Treatment In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4620 Views   |   14 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کو بھی آدھے سر میں درد/ دردِ شقیقہ کا مسئلہ ہے تو کولڈرنک پینا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔۔ جانیں وہ 5 چیزیں جو مائیگرین میں نہیں کھانے چاہیئے

اگر آپ کو بھی آدھے سر میں درد/ دردِ شقیقہ کا مسئلہ ہے تو کولڈرنک پینا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔۔ جانیں وہ 5 چیزیں جو مائیگرین میں نہیں کھانے چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کو بھی آدھے سر میں درد/ دردِ شقیقہ کا مسئلہ ہے تو کولڈرنک پینا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔۔ جانیں وہ 5 چیزیں جو مائیگرین میں نہیں کھانے چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔