وہ 6 غلطیاں جس سے وزن کم نہیں ہو پاتا ۔۔ جانیں ڈاکٹر ام راحیل نے وزن میں کمی لانے کے لیے کون سے آزمودہ نسخے بتائے؟

وزن میں اضافہ اور ضدی چربی دنیا میں بہت سے لوگوں کو درپیش ایک مسئلہ ہے۔ ایک بار جب آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے، تو اسکو کم کرنا اور اپنے سابقہ وزن پر واپس آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ وزن میں اضافہ آپ کی صحت کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے کیونکہ یہ سستی کا باعث بنتا ہے، آپ کی جلد کو متاثر کرتا ہے اور کچھ وقت بعد دل کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

آپ بہت زیادہ کوشش کرتے ہیں مگر جسمانی وزن میں کمی نہیں آتی؟

اس کی وجہ یہ چند عادات یا غلطیاں ہیں جو جسمانی وزن میں کمی کی کوشش کو ناکام بنارہی ہیں۔

۔ اگر آپ دفتر یا گھر میں پورا دن بیٹھے رہتے ہیں تو یہ آپ کی وہ غلطی ہے جس کے باعث جسمانی وزن میں کمی لانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹی وی یا فون دیکھتے ہوئے منہ چلانے (کچھ نہ کچھ کھانا) کی عادت جسمانی وزن میں کمی کوششوں کو ناکام بنا دیتی ہے۔

۔ دیر رات کھانے کی عادت وزن کم کرنے کی کوشش کو ناممکن بنا دیتی ہے۔ اسلیئے سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھالیں۔

۔ ناشتہ نہ کرنا جسمانی وزن میں کمی لانے کی بجائے اس میں اضافے کا باعث بننے والی عادت ہے، اسلیئے ناشتہ لازمی کریں اور اس میں پروٹین والی غذائیں کھائیں۔

۔ نیند کی کمی جسمانی وزن میں کمی کو مشکل بنا دیتی ہے کیونکہ کم سونے سے میٹابولزم کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور کیلوریز کم نہیں ہوتیں۔

۔ تناؤ یا فکرمند ہونے پر لوگ زیادہ کیلوریز اور چکنائی والی غذاؤں کو ترجیح دینے لگتے ہیں اسلیئے ایسے افراد کے پیٹ اور کمر کے اردگرد زیادہ چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

اگر آپ واقعی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس عادات کو تبدیل کریں اور ان آزمودہ نسخوں سے فائدہ اٹھائیں جو ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے ہیں۔

ڈاکٹر اُم راحیل کے آزمودہ نسخے:

فوری وزن میں کمی کے حوالے سے ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ،

۔ آپ کو کھانے کے حصوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

۔ اس کے علاوہ روزانہ صبح ناشتے میں تخم ملنگا دہی میں ملا کر کھائیں۔

۔ انہوں نے انگور کے جوس میں سیب کے سرکے کو ملا کر پینے کا مشورہ بھی دیا۔

۔ ساتھ ہی ام راحیل نے رات کو کھر پاؤڈر لینے کا مشورہ بھی دیا۔

Weight Loss Tips And Mistakes

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Loss Tips And Mistakes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Loss Tips And Mistakes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1544 Views   |   06 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

وہ 6 غلطیاں جس سے وزن کم نہیں ہو پاتا ۔۔ جانیں ڈاکٹر ام راحیل نے وزن میں کمی لانے کے لیے کون سے آزمودہ نسخے بتائے؟

وہ 6 غلطیاں جس سے وزن کم نہیں ہو پاتا ۔۔ جانیں ڈاکٹر ام راحیل نے وزن میں کمی لانے کے لیے کون سے آزمودہ نسخے بتائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ 6 غلطیاں جس سے وزن کم نہیں ہو پاتا ۔۔ جانیں ڈاکٹر ام راحیل نے وزن میں کمی لانے کے لیے کون سے آزمودہ نسخے بتائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔