سب سے زیادہ کوئی گھر لوٹا گیا ہے تو وہ ندا باجی کا ہے۔۔ کام والی کا قصہ سن سن کر صارفین کے کان پک گئے! ندا پر ہی برس پڑے

Netizens Troll Nida Yasir For Her Maid Stories

ندا یاسر ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار کسی مہمان کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک پرانی اور دہرائی جانے والی کہانی کی وجہ سے۔

حال ہی میں نشر ہونے والے شو میں ندا نے ایک بار پھر اپنی نوکرانی کی جانب سے چوری کی روداد سنائی، اور اس بار اُن کے ساتھ بیٹھی تھیں اداکارائیں حنا رضوی، فہیمہ اعوان اور غزل صدیقی۔

ندا نے بتایا، جب میرے بچے چھوٹے تھے، ایک دوست کے کہنے پر ایک نوکرانی رکھی۔ اس کی ماں میری دوست کے گھر میں کام کرتی تھی۔ میری دوست کے بچوں کا اسکول میرے گھر کے قریب تھا، تو اُس نے کہا کہ اُس کی نوکرانی اسکول سے واپسی تک میرے گھر بیٹھ جایا کرے۔ میں نے فوراً ہاں کہہ دی۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ میرے چمڑے کے جیکٹس اور قیمتی سامان غائب ہونے لگا۔ تب جا کر سمجھ آیا کہ کبھی کبھی انکار کرنا بھی سیکھنا چاہیے۔

بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ندا کی نوکرانی والی کہانیوں کا طوفان آگیا۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا، ایسا شو ہونا چاہیے جس میں صرف ندا ہوں، اور وہ بتائیں اُن کے گھر کتنی بار چوری ہوئی ہے، ہر قسط میں نیا ڈکیتی نامہ۔

دوسرا بولا، کراچی میں اگر سب سے زیادہ کوئی گھر لوٹا گیا ہے تو وہ ندا باجی کا ہے۔

کسی نے مزید لکھا، جیسے ہی کسی عورت کا نوکرانی سے متعلق کوئی قصہ آتا ہے، ندا باجی کا ذہن فورا اپنا چوری والا واقعہ تازہ کرلیتا ہے۔

ایک فالوور نے ہنستے ہوئے کہا، ندا باجی بڑی مشکل سے صبح اٹھتی ہیں، نیند قربان کر کے کماتی ہیں— تو اُن کی کمائی یونہی غائب تو نہیں ہو سکتی نا۔

ایک اور نے کہا، ندا باجی اور اُن کی نوکرانیوں کی پیاری پیاری کہانیاں سن کر اب تو دل خوش ہو جاتا ہے۔

ندا یاسر جہاں ٹی وی کی مستقل چہرہ ہیں، وہیں اُن کے گھر کے چوری والے قصے بھی ناظرین کے لیے ایک مستقل تفریح بنتے جا رہے ہیں۔

Netizens Troll Nida Yasir For Her Maid Stories

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Troll Nida Yasir For Her Maid Stories and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Troll Nida Yasir For Her Maid Stories to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2735 Views   |   24 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 July 2025)

سب سے زیادہ کوئی گھر لوٹا گیا ہے تو وہ ندا باجی کا ہے۔۔ کام والی کا قصہ سن سن کر صارفین کے کان پک گئے! ندا پر ہی برس پڑے

سب سے زیادہ کوئی گھر لوٹا گیا ہے تو وہ ندا باجی کا ہے۔۔ کام والی کا قصہ سن سن کر صارفین کے کان پک گئے! ندا پر ہی برس پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب سے زیادہ کوئی گھر لوٹا گیا ہے تو وہ ندا باجی کا ہے۔۔ کام والی کا قصہ سن سن کر صارفین کے کان پک گئے! ندا پر ہی برس پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔