کسی نے دیے سونے کے ٹاپس تو کسی کو ملا پورا سیٹ۔۔ مشہور شخصیات کو ملنے والے مہنگے تحفے

موجودہ مہنگائی کی صورتحال نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ، لوگوں کے لئے اپنے گھر کی دال روٹی چلانا مشکل ہوگئی ہے، ایسے میں بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی حقیقتاً چیخیں نکال دی ہیں۔ ایسے میں لوگ بجلی کے بل بھروانے کے لئے اپنے زیور بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کہیں تو عوام اس مشکل میں ہیں اور کہیں ہمارے شوبز اسٹارز اور ٹک ٹاکرز، ویلاگرز اپنی زندگی کی نمود ونمائش سے لوگوں کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر رہے ہیں۔

جنت مرزا اور عمر بٹ مشہور ٹک ٹاک اسٹارزہیں اور منگیتر بھی ہیں، ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے ان دوںوں نے اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا، اس سے پہلے ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے بھی شادی کی اور اب ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ نوجوان نسل کے مقبول اور مشہور ٹک ٹاکرز ہیں ، جن کو لاکھوں کی تعداد میں نوجوان پسند کرتے ہیں ان کو فالو کرتے ہیں۔ جنت مرزا نے حال ہی میں سید نور کی ایک فلم بھی کی ہے، یہ خاصی ٹیلنٹڈ ہیں اور اب فلم کرنے کے بعد یہ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ شوبز انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔

جنت مرزا کی سالگرہ تھی اوران کے منگیتر عمر بٹ نے ان کا یہ دن دھوم دھام سے منانے کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔ عمر کے پاس سرخ گلابوں اور خوبصورت موم بتیوں سے سجا ہوا ایک پورا سیٹ اپ تھا۔ اس نے اپنے دوستوں کو بھی اپنے ساتھ منانے کی دعوت دی۔ عمیرنے جنت کے لیے تحفے کے طور پر سونے کے زیورات کا سیٹ لیا اور اس کی سالگرہ کی سرپرائز پارٹی دی۔۔ جنت نے ایک خوبصورت سفید جورا پہنا ہوا تھا جس پر سیاہ دھاگے کا کام تھا۔ جنت کے لیے خوبصورت گلابوں کے گلدستے بھی موجود تھے تاکہ وہ واقعی خاص محسوس کر سکیں۔

گود بھرائی تقریب میں سونے کے مہنگے تحائف ملے:

کنول آفتاب اور ذوالقرنین چوہدری اپنی حیرت انگیز کیمسٹری اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایک خوبصورت جوڑی مانے جاتے ہیں ۔ دونوں کو اپنے منفرد ٹک ٹاک اور یوٹیوب وڈیوز کی وجہ سے مداحوں میں خاصا پسند کیا جاتا ہے۔ یہ جوڑا اپنی شاہانہ اور اعلیٰ تقریبات کے لیے مشہور ہے اور ان پر اکثر اپنے طرز زندگی کو دکھانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ حال ہی میں ان کے گھر ڈکیتی کی واردات بھی ہوئی ہے۔

وائرل 'گود بھرائی ایونٹ' کے بعد جوڑے نے ایک ویلاگ پوسٹ کیا ہے جس میں اب انہوں نے اپنے وہ تحائف دکھائے ہیں جو انہیں دوستوں سے ملے تھے، انہوں نے اپنے گھر میں ہونے والی زبردست ڈکیتی کے بعد بھی ویڈیو بنائی، جوڑے کو بہت سے مہنگے سونے کے تحائف ، قیمتی اشیاء بھی ملی۔ کنول کو اس کی فیملی اور ذوالقرنین کی فیملی کی طرف سے سونے کے تحائف ملے ہیں۔

Kisi Ne Gold Ke Tops Diye Aur Kisi Ne

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kisi Ne Gold Ke Tops Diye Aur Kisi Ne and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kisi Ne Gold Ke Tops Diye Aur Kisi Ne to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2306 Views   |   17 Sep 2022
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کسی نے دیے سونے کے ٹاپس تو کسی کو ملا پورا سیٹ۔۔ مشہور شخصیات کو ملنے والے مہنگے تحفے

کسی نے دیے سونے کے ٹاپس تو کسی کو ملا پورا سیٹ۔۔ مشہور شخصیات کو ملنے والے مہنگے تحفے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی نے دیے سونے کے ٹاپس تو کسی کو ملا پورا سیٹ۔۔ مشہور شخصیات کو ملنے والے مہنگے تحفے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔