محفوظ طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ بس اسے رات بھر پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے سویا بین کے وہ فائدے جو آپکی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں

ایشیا میں سویابین زیادہ تر کھانے کے طور پر پکائی اور کھائی جاتی ہے، لیکن مغربی ممالک میں بہت زیادہ پروسیس شدہ سویا مصنوعات عام ہیں۔ سویا کی مختلف مصنوعات ہوتی ہیں جس میں سویا آٹا، سویا پروٹین، ٹوفو، سویا دودھ، سویا ساس، اور سویا بین کا تیل شامل ہے۔
سویابین پروٹین اور چکنائی کا بہت بھرپور ذریعہ ہے مزید یہ کہ ان میں فائبر کا اعلیٰ مواد آپ کے آنتوں کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ سویابین وٹامن ای اور بی، کیلشیم، آئرن، فائبر، زنک، غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز اور آئسوفلاوونز کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق سویابین جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی اچھا ہے۔
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈاکٹر بلقیس سویا بین سے کیا بناتی ہیں، اسے کیسے استعمال کرنا ہے اور کن مسائل کیلیئے کرنا ہے۔

بھگا کر کھائیں:

جن لوگوں کو بیڈ کولیسٹرول کا مسئلہ ہے وہ ایک گلاس گرم پانی میں سویا بین کے دس دانے اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال کر پندرہ منٹ کیلیئے رکھ دیں، پھر یہ پانی چھان کر ایک گلاس سادے پانی میں رات بھر بھگو کے رکھیں۔ صبح سویا بین چبا کر کھالیں اور اسکا پانی پی لیں۔

سویا مِلک:

سویا ملک بنانے کیلیئے اوپر دیئے ہوئے طریقے سے سویا بین کو رات بھر بھگا کر رکھیں، صبح اسکے چھلے اتار کر بلینڈر میں پانی کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کر لینا ہے، جب بلکل دودھ کی شکل کا ہوجائے تو اسےنکال لیں۔ اب چولہے پر ایک دیگچی کو گرم کرکے اس میں یہ ڈال کر دو گلاس بھر کے پانی شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں تا کہ اس کا دودھ الگ ہوجائے۔ جب یہ پوری طرح پک جائے تو اسے ململ کے کپڑے سے چھان کر گلاس میں نکال لیں اور اگر چاہیں تو شہد ڈال کر پیئں۔
سویا بین کا دودھ ان خواتین کیلیئے بہت اچھا ہے جنھیں مینوپوز یعنی جن کے حیض بند ہوگئے ہیں، ویٹ ریڈکشن یعنی محفوظ طریقے سے وزن کم کرنے کیلیئے فائدہ مند ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلیئے:

شوگر میں باڈی کو کاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ میں اسٹارچ ہوتا ہے ایسے میں جو لوگ گوشت خور نہیں ہوتے وہ کیا کریں؟ ان کے لیئے سب سے بہترین ہوتے ہیں سویا بین۔
آپکو کرنا یہ ہے کہ سویا بین کو بھگا کر چھلکے اتار دیں اسکے بعد اسے ابال لیں۔ جب اُبل جائیں تو اس میں باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینا، پسی ہوئی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر چاٹ جیسا بنا کے کھا لیں۔ اس سے نہ صرف شوگر والوں کو فائدہ ہوگا بلکہ کولیسٹرول بھی کنٹرول ہوگا اور اسکن الرجی میں بھی اسکا استعمال فائدے مند ہے۔

Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soybean Ke Fayde By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18006 Views   |   03 Sep 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

محفوظ طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ بس اسے رات بھر پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے سویا بین کے وہ فائدے جو آپکی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں

محفوظ طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ بس اسے رات بھر پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے سویا بین کے وہ فائدے جو آپکی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محفوظ طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ بس اسے رات بھر پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے سویا بین کے وہ فائدے جو آپکی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔