دو اداکاراؤں سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔ اسامہ خان ساتھی اداکاراؤں سے کیوں ڈرتے ہیں؟

اسامہ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنے دل کی باتیں بیان کرتے ہوئے کہا، "میرے خیال میں کچھ لوگوں کی شخصیت میں ہی کچھ ایسا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُن کے سامنے ڈر محسوس ہوتا ہے۔ اشنا شاہ اور صبا حمید میرے لیے ایسی ہی دو شخصیات ہیں۔ اشنا کے سامنے آتے ہی ایک انجانا سا خوف محسوس ہوتا ہے، حالانکہ صبا آپا تو بہت مہربان ہیں، مگر اُن کے سامنے سین کرتے وقت بے اختیاری سے گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔”

اداکار اسامہ خان، جو اپنی محنت اور قابلیت سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی شناخت بنا رہے ہیں، نے بتایا کہ ان کی موجودہ پراجیکٹس میں "غیر" اور "سن میرے دل" جیسے کامیاب ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے فلم "نایاب" میں یمنا زیدی کے ساتھ اسکرین شیئر کیا اور جلد ہی ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے میں بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اشنا شاہ کے آفٹر آورز میں مدعو ہونے کے دوران، اسامہ نے کھل کر انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ "غیر" میں کردار، اشنا کی سفارش پر ملا تھا۔ اشنا نے بتایا کہ ڈرامے کا مرکزی کردار پہلے عثمان مختار کے لیے طے کیا گیا تھا، مگر اُن کی والدہ کی بیماری کے باعث اس منصوبے میں تاخیر ہو گئی۔ جب اشنا نے اسامہ سے ان کے موجودہ کام کے بارے میں پوچھا تو ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انہیں "غیر" میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسامہ خان کے بقول، اشنا اور صبا دونوں کے سامنے سین کرنا ہمیشہ سے ہی چیلنجنگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "جب میں اشنا کے ساتھ پہلی بار ٹیلی فلم کر رہا تھا، اُس وقت سے آج تک اشنا کو دیکھ کر عجیب سی گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔” صبا حمید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "صبا آپا کی شخصیت میں ایک وقار ہے، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے سامنے کھڑے ہو کر سین کرتے وقت ایک طرح کا ڈر محسوس ہوتا ہے۔”

شوبز میں اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ نے بتایا کہ اُن کے اہل خانہ ان کے فیصلوں میں اس وقت تک مداخلت نہیں کرتے جب تک کہ وہ اپنی محنت سے کمائی کر رہے ہیں۔ اسامہ نے اپنی زندگی میں ایک اصول اپنایا ہے کہ سیٹ پر کبھی فون استعمال نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ کراچی میں نئے نئے آئے تھے تو لوگ اکثر اُن کی شباہت شاہد آفریدی سے ملاتے تھے۔

ادا کاری کے سفر میں انفرادیت اور مزاح کی چاشنی کے ساتھ اسامہ خان نے اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔

Ussama Khan Scared Of Ushna Shah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ussama Khan Scared Of Ushna Shah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ussama Khan Scared Of Ushna Shah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2947 Views   |   05 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دو اداکاراؤں سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔ اسامہ خان ساتھی اداکاراؤں سے کیوں ڈرتے ہیں؟

دو اداکاراؤں سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔ اسامہ خان ساتھی اداکاراؤں سے کیوں ڈرتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دو اداکاراؤں سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔ اسامہ خان ساتھی اداکاراؤں سے کیوں ڈرتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔