پیشاب کی نالی کا انفیکشن اور گردے میں پتھری.. عورتوں اور مردوں کی ان بیماریوں سے نجات کے لیے کروندے کو کیسے استعمال کریں؟

یو ٹی آئی ایک عام انفیکشن ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا، اکثر جلد یا ریکٹم سے، پیشاب کی نالی میں داخل ہوتے ہیں، اور پیشاب کی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ انفیکشن پیشاب کی نالی کے کئی حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن سب سے عام قسم مثانے کا انفیکشن (سسٹائٹس) ہے۔

یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) سے بالخصوص خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور یہ مرض ان پر بار بار حملہ آور ہوسکتا ہے۔

پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی) کی علامات میں شامل ہے۔۔ پیشاب کرتے وقت درد یا جلن کا احساس، رات کے دوران معمول سے زیادہ کثرت سے پیشاب آنا، پیشاب کا رنگ گہرا ہونا یا تیز بو آنا۔

پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہونے کی صورت میں کروندے (کرینبیری) کا رس پینا کافی مفید ثاہت ہوسکتا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے سے بتایا ہے کہ، "اگر خواتین باقاعدگی سے کرینبیری کا جوس پئیں تو ان کی 25 فیصد اور رس پینے والے بچوں کی 50 فیصد تعداد میں بار بار یو ٹی آئی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔"

اسی طرح یو ٹی آئی میں بلیڈر ریڈیو تھراپی جیسے پیچیدہ عمل سے گزرنے والے مریض اگر اس رس کو جاری رکھیں تو ان میں دوبارہ انفیکشن ہونے کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیئن سائنسدانوں نے 9000 افراد پر مشتمل 50 تحقیقات کا مفصل جائزہ لیا ہے۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی تحقیق ہے جس میں کرینبیری کی رس کی افادیت سائنسی طور پر سامنے آئی ہے۔

یو ٹی آئی، بیکٹیریا سے پھیلنے والا ایک تکلیف دہ انفیکشن ہے جس سے پیشاب کی نالی، مثانے اور گردے متاثر ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر دو میں سے ایک عمر رسیدہ خاتون اس کی شکار ہوسکتی ہے۔

عورتوں کے علاوہ مردوں کے مثانے کی کمزوری اور گردوں میں پتھری کو توڑ کر گھلانے کے لئے بھی کروندے کا جوس بے انتہا مفید مانا جاتا ہے.

دنیا بھر میں کروندے کا رس پیشاب کے امراض میں دینے کا عام رواج ہے۔ طبِ یونانی میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے لیکن سائنسی طور پر اب اس پر تحقیق شروع ہوئی ہے۔ تاہم کئی کمپنیاں پہلے ہی کرینبیری جوس پاؤڈر کی صورت میں فروخت کر رہی ہیں جو پاکستان میں بھی باآسانی مل جاتا ہے۔

جوس کے علاوہ کروندے کو سلاد میں یا پھر خشک کر کے مختلف کھانوں میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. کروندے کا جیم بھی بنا سکتے ہیں.

Uses And Benefits Of Karonda Fruit

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uses And Benefits Of Karonda Fruit and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uses And Benefits Of Karonda Fruit to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1968 Views   |   15 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

پیشاب کی نالی کا انفیکشن اور گردے میں پتھری.. عورتوں اور مردوں کی ان بیماریوں سے نجات کے لیے کروندے کو کیسے استعمال کریں؟

پیشاب کی نالی کا انفیکشن اور گردے میں پتھری.. عورتوں اور مردوں کی ان بیماریوں سے نجات کے لیے کروندے کو کیسے استعمال کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی نالی کا انفیکشن اور گردے میں پتھری.. عورتوں اور مردوں کی ان بیماریوں سے نجات کے لیے کروندے کو کیسے استعمال کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔