انڈوں پر قرآن لکھ دیا ۔۔ یہ بُزرگ شخص کون ہے جس نے انڈوں پر قرآن لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا؟

اللہ کے کلام سے محبت ہر انسان کرتا ہے اور اس کے اظہار کا طریقہ بھی ہر انسان کا منفرد ہے۔ قرآن پاک رمضان میں تو سب پڑھتے ہیں لیکن ایک ایسے بھی بزرگ ہیں جنہوں نے انڈوں پر قرآن پاک لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ احمد ابدان نے 8 انڈوں پر اپنی منفرد انداز سے خطاطی کرکے پورا قرآن پاک لکھ دیا۔ ان انڈوں کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے کہ کیسے اتنی مہارت سے احمد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

احمد ابدان ایک شیخ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے کم و بیش 50 سال خطاطی اور ماہرانہ فنون لطیفہ کے لیے وقف کیے۔ ان کے ہنر کو سعودی عرب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث ان کو کئی ایوراڈز بھی ملے۔ ان کی بنائی گئی خطاطی اور پینٹنگز جدہ کی بڑی بڑی exhibitions میں بھی فروخت کے لیے نمائش میں رکھی جاتی ہیں جن کو صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی خرید تے ہیں۔

انہوں نے انڈوں پر قران لکھنے کا یہ ہنر 2 سال قبل دکھایا تھا لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ان کے ہنر کو سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے احمد ابدان کہتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ سے قرآن کو مختلف طریقوں سے لکھنے کا شوق رہا ہے اور انڈوں پر لکھنا سب سے زیادہ منفرد لیکن ایک نازک مزاج کام تھا جس کو اللہ نے میرے ہاتھوں بھرپور مکمل کروایا۔

Ando Per Quran Likh Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ando Per Quran Likh Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ando Per Quran Likh Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1594 Views   |   04 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انڈوں پر قرآن لکھ دیا ۔۔ یہ بُزرگ شخص کون ہے جس نے انڈوں پر قرآن لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا؟

انڈوں پر قرآن لکھ دیا ۔۔ یہ بُزرگ شخص کون ہے جس نے انڈوں پر قرآن لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈوں پر قرآن لکھ دیا ۔۔ یہ بُزرگ شخص کون ہے جس نے انڈوں پر قرآن لکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔