کہتے ہیں کہ صبح کا ناشتہ انسان کے لئے غذا کا سب سے ضروری اور اہم حصہ ہے اور ناشتہ اگر غذائیت سے بھرپور ہو تو صحت مند زندگی کی ضمانت ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشنہ چھوڑنا اور بنا ناشتے رہنے کی عادت بنانا نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یادداشت کو بھی متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ناشتے کے لئے صبح کا آغاز اُبلے ہوئے انڈوں سے کرنا بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، روزانہ ناشتے میں ایک اُبلا ہوا انڈا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، ناشتے میں انڈے کا استعمال کرنے سے نہ صرف جسم چست و توانا رہتا ہے بلکہ بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
نہار منہ ابُلا ہوئے انڈے کا استعمال صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟
• وزن کم کرنے میں مفید
انڈوں کیلوریز نہیں ہوتی جبکہ یہ صحت مند فیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں انڈوں کے استعمال سے دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا اور روزانہ کی بنیاد پر ایک عدد انڈا کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔
• پروٹین
ہمارے جسم میں پروٹین کی بےحد ضرورت ہوتی ہے انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ انڈوں میں موجود پروٹین سے میٹابولزم بھی بڑھتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لئے انڈے کی زردی کا استعمال کریں یا نہیں؟
اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے انڈا کھائیں گے تو صحت اچھی ہوگی یعنی وزن اور بڑھ جائے گا اور انڈے کی سفیدی تو کھا لیتے ہیں مگر اس کی زردی نہیں کھاتے، لیکن یہ غلط ہے، انڈوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیںاس کی زردی میں صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں۔
تو اگر آپ کچھ اضافی پاؤنڈ تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے صحت بخش کھانے کے لیے آپ اپنے ناشتے میں دو سے چار انڈے شامل کر سکتے ہیں، جن میں 240 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اس میں موجود فیٹ بھی صحت بخش ہوتا ہے۔
• قوتِ مدافعت بڑھائے
انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی میں زنک اور سیلینیم ہوتا ہے، یہ دونوں معدنیات قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں، تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بھی بڑھا سکتی ہے لیکن کم سے کم ایک ابلا ہوا انڈا کھانا بےحد ضروری ہے جبکہ ایک مناسب طریقے سے پکا ہوا انڈا بھی کھایا جا سکتا ہے۔
• دماغ کو صحت مند بنائے
انڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لئے دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے انڈوں کا استعمال بےحد ضروری ہے انڈے میں موجود ضروری وٹامنز اور معدنیات دماغی خلیات، یادداشت، اعصابی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
• آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید
انڈوں میں کئی ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں مگر انڈے میں دو خاص ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ubla Hua Anda Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ubla Hua Anda Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.