کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے

کریلے بناتے وقت سب سے ضروری ہے اسکے اندر موجود کڑواہٹ کو دور کرنا، جو اکثر خواتین صحیح سے دور نہیں کرپاتیں، جس کی وجہ سے گھر والے اسے کھانے میں نخرے دکھاتے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کریلے بنانے کی ایسی مزیدار ریسیپی، جو سب شوق سے کھائیں

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کیلیئے:

سب سے پہلے کریلے کے چھلکے اتار کر اس میں بیچ سے چیرا لگادیں اور چھری یا چمچ کی مدد سے سارے بیج نکال کر الگ کردیں۔ اسکے بعد اس میں نمک لگا کر دھوپ یا روشنی والی جگہ پر رکھ دیں، 2 گھنٹے بعد اس کو نچوڑ کر نمک کا پانی نکالیں اور سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ دھونے کے بعد پھر سے نچوڑیں تا کہ بچا ہوا پانی بھی نکل جائے، پھر اسے چھلنی میں ڈال کر پنکھے کے نیچے رکھ دیں تا کہ یہ مکمل طور پر خشک ہوجائیں۔

اجزاء اور طریقہ کار:

۔ ادرک کے جوے 7 عدد، لہسن کے ٹکڑے 4 عدد، کیری (آدھی کیری کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، ہری مرچ 3 بڑی والی، ہرا دھنیا، ثابت زیرہ اور دھنیا 1، 1 چمچ، نمک 1 چمچ، لال مرچ 1 چمچ، ہلدی ½ چمچ۔ ان تمام چیزوں کو مکسر بلینڈ میں ڈال کر بلینڈ کریں اور اسکا پیسٹ تیار کرلیں

۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں 2 درمیانی سائز کی کٹی ہوئی پیاز اور بلینڈ کیا ہوا پیسٹ شامل کر کے مکس کریں اور ہلکی آنچ پر 3 منٹ تک پکائیں اور پھر چولہے سے اتار دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد کریلوں میں یہ مصالحہ بھریں اور اسے دھاگے سے باندھ دیں، اور کچھ مصالحہ بچا کے رکھ لیں

۔ اب پین میں تیل گرم کر کے کریلوں کو گولڈن براؤن فرائی کر کے نکال دیں، پھر اسی پین میں 2 ٹماٹر، بچا ہوا مصالحہ، آدھی بچی ہوئی کیری کے ٹکڑے اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر بھون لیں۔ جب بھون جائے تو اس میں کریلے اور کٹی ہوئی 2 پیاز شامل کر کے 10 منٹ کیلیئے ڈھک کر رکھ دیں

۔ پیاز اور کریلے نرم ہونے کے بعد اس میں ہری مرچ اور دھنیا ڈال کر 2 منٹ کیلیئے دم پر رکھیں۔ لیجیئے مزیدار بھرے ہوئے کریلے تیار ہیں!

How To Make Kerala Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Kerala Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Kerala Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4082 Views   |   16 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے

کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔