اگر میں اپنی بیٹی کی تصویر نہیں دکھانا چاہتی تو.. زارا نور بیٹی کا چہرہ دکھانے والوں پر پھٹ پڑیں! کیا اپیل کردی

"اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے"

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس، جنہوں نے اپنے شوہر اسد صدیقی سے 2017 میں شادی کی تھی، حال ہی میں اپنی بیٹی کے چہرے کی غیر ارادی طور پر منظر عام پر آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ زارا نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ چھپانا چاہتی تھیں اور اس فیصلے کے پیچھے ان کی خواہش تھی کہ بچی کو نظر نہ لگے۔

مارچ 2024 میں زارا اور اسد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد زارا نے بچی کی تصویر کو عوامی طور پر شیئر کرنے سے اجتناب کیا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں اپنے بھائی احمد عباس گل کی شادی کی تقریبات میں ایک ویڈیو میں زارا کی بیٹی کا چہرہ دکھائی دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہوگئی۔

اس ویڈیو میں ننھی نور جہاں اونی ٹوپی اور گرم لباس میں ملبوس اپنی ماں کی گود میں خوشی سے کھیل رہی تھی۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خوشی کی لہر دوڑادی اور صارفین نے بچی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تاہم، زارا نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے لکھا، "اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے۔"

اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ "براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ نے پہلے سے شیئر کی ہیں تو انہیں ڈیلیٹ کردیں۔"

زارا کا یہ پیغام واضح طور پر ان کی بیٹی کی پرائیویسی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور انھوں نے مداحوں سے احترام کی اپیل کی ہے۔

Zara Noor Requests To Delete Daughter Photo

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zara Noor Requests To Delete Daughter Photo and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zara Noor Requests To Delete Daughter Photo to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1016 Views   |   03 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 January 2025)

اگر میں اپنی بیٹی کی تصویر نہیں دکھانا چاہتی تو.. زارا نور بیٹی کا چہرہ دکھانے والوں پر پھٹ پڑیں! کیا اپیل کردی

اگر میں اپنی بیٹی کی تصویر نہیں دکھانا چاہتی تو.. زارا نور بیٹی کا چہرہ دکھانے والوں پر پھٹ پڑیں! کیا اپیل کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر میں اپنی بیٹی کی تصویر نہیں دکھانا چاہتی تو.. زارا نور بیٹی کا چہرہ دکھانے والوں پر پھٹ پڑیں! کیا اپیل کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔