آج کل سب ہی وقت کی کمی کا شکار ہیں۔ یہاں تک کہ خاتون خانہ پر بھی بچوں کو اسکول چھوڑنے اور لانے کی ذمہ داری اور وقت پر کھانا تیار کرنے جیسی کئی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے گھر اور خاص طور پر باتھ روم کی صفائی نظر انداز ہوجاتی ہے۔ البتہ آج ہم آپ کو ایسی سادہ سی ٹرک بتا رہے ہیں جسے آزما کر آپ اپنا ٹوائلٹ ہر وقت صاف رکھ سکتی ہیں۔
لیموں اور ماسک سے صفائی
اس کے لئے آپ کو صرف ایک لیموں چاہیے اور ایک چہرے پر پہننے والا ماسک۔ ماسک کو ایک جانب سے قینچی سے کاٹ لیں اب ماسک ایک جانب سے لفافے کی طرح کھل جائے گا۔ لیموں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان ٹکڑوں کو ماسک میں ڈال دیں۔ اب اس میں تھوڑا سا لیکوئیڈ سوپ ڈال دیں۔ اب ماسک کے کھلے ہوئے حصے کو ایک جانب سے نکلے ہوئی ڈوری سے باندھ دیں۔
استعمال کا طریقہ
اس کے بعد ٹوائلٹ کا فلشر کھولیں اور ڈوری کی مدد سے ماسک کو فلشر میں ایسے لٹکائیں کہ ماسک پانی میں ڈوب جائے۔ اب جب بھی آپ فلشر چلائیں گے تو لیموں اور صابن سے ٹوائلٹ خودبخود صاف ہو کر جگمگانے لگے گا۔ یہ جراثیم کش بھی ہے اور اس سے ٹوائلٹ بغیر کسی پرفیوم کے مہکتا رہے گا۔ ہر تھوڑے دن بعد ماسک تبدیل کردیں۔