بھائی کی شادی میں 18 ہزار بیواؤں کو بلا لیا.. امیر شخص نے بیواؤں کو روزی روٹی کمانے کے لئے تحفے میں کیا دیا؟ معاشرے کی سوچ بدل دینے والا واقعہ

ایک ایسے معاشرے میں جہاں بیواؤں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں کسی بھی خوشی کے موقع پر شامل نہیں کیا جاتا۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک گجراتی تاجر نے معاشرے کی ذہنیت میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں انتہائی ضروری تبدیلی لانے کے لیے انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ جتیندر پٹیل عرف جیتو بھائی کے نام سے مشہور تاجر ہیں جو پالن پور، گجرات میں رہتے ہیں۔جیتو بھائی نے 27 جنوری کو، آس پاس کے پانچ اضلاع کی 18,000 بیواؤں کو اپنے چھوٹے بیٹے روی اور اس کی دلہن کو ان کی شادی میں شریک کیا.

اتنا ہی نہیں بلکہ شادی میں آنے والی ہر بیوہ کو ایک ایک کمبل اور ایک پودا اس وعدہ کے ساتھ پیش کیا گیا کہ وہ اسے اپنے گھر کے آنگن میں لگائیں گی اور اس کی دیکھ بھال کریں گی. جیتو بھائی کی یہ پرجوش خواہش تھی کہ وہ ہندوستانی معاشرے میں بیواؤں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کو ختم کریں اور انہوں نے اسے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی پر پورا کیا۔

جیتو بھائی نے کہا "میری دلی خواہش تھی کہ نئے جوڑے کی شادی میں بیواؤں کی دعائیں بھی شامل ہوں جنہیں زیادہ تر معاشرہ نظر انداز کردیتا ہے، ان کی موجودگی کو نیک کاموں میں برا شگون سمجھا جاتا ہے لیکن میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ یہ تمام عقائد توہمات کے سوا کچھ نہیں ہیں۔"

یہی نہیں بلکہ جیتو بھائی نے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 500 بیواؤں کو ایک ایک گائے بھی فراہم کی تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں۔ مہسانہ ضلع کے وجاپور قصبے میں رہنے والی 55 سالہ بیوہ ہنسا ٹھاکور جیتو بھائی کا ان کی سخاوت کے لیے کافی شکریہ ادا نہیں کر سکتی کیونکہ اب ان کے پاس روزی روٹی کمانے کا ایک ذریعہ ہوگا۔

"میں اب اچھی روزی کمانے کی امید کر سکتی ہوں کہ میرے پاس ایک گائے ہے۔ مجھے بیوہ ہونے کے بعد اتنی اہمیت ملنے کی کبھی توقع نہیں تھی۔"

جیتندر پٹیل جیسے لوگوں کی وجہ سے ہم حقیقت میں ایک بہتر دنیا کا خواب دیکھ سکتے ہیں جہاں سب کے ساتھ یکساں اور انصاف کے ساتھ سلوک کیا جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اس گجراتی تاجر سے سبق سیکھیں اور ذات پات کی ناپسندیدہ رسومات کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔ اگر وہ یہ کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔ وہ تبدیلی بنیں جو آپ بننا چاہتے ہیں

18 Hazr Bewaon Ko Shadi Main Bula Kar Kiya Tohfa Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 18 Hazr Bewaon Ko Shadi Main Bula Kar Kiya Tohfa Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 18 Hazr Bewaon Ko Shadi Main Bula Kar Kiya Tohfa Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1332 Views   |   06 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھائی کی شادی میں 18 ہزار بیواؤں کو بلا لیا.. امیر شخص نے بیواؤں کو روزی روٹی کمانے کے لئے تحفے میں کیا دیا؟ معاشرے کی سوچ بدل دینے والا واقعہ

بھائی کی شادی میں 18 ہزار بیواؤں کو بلا لیا.. امیر شخص نے بیواؤں کو روزی روٹی کمانے کے لئے تحفے میں کیا دیا؟ معاشرے کی سوچ بدل دینے والا واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھائی کی شادی میں 18 ہزار بیواؤں کو بلا لیا.. امیر شخص نے بیواؤں کو روزی روٹی کمانے کے لئے تحفے میں کیا دیا؟ معاشرے کی سوچ بدل دینے والا واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔