اسے سی چلاؤ تو پانی گرتا ہے.. بغیر الیکٹریشن کے اے سی کیسے ٹھیک کریں؟ دیکھیں

اے سی تھوڑا پرانا ہوجائے یا سروس نہ کروائی جائے تو چلتے ہوئے اس میں سے پانی رسنے لگتا ہے. بلکہ اکثر تو اتنا زیادہ پانی گرتا ہے کہ کمرے کا فرش گیلا ہوجاتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو گھر بیٹھے اس مشکل سے نجات کا طریقہ بتائیں گے جس کے بعد آپ کو کسی الیکٹریشن کی ضرورت نہیں رہے گی.

سب سے پہلے تو ہم اپنے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ اے سی سے پانی 3 وجوہات کی وجہ سے گرتا ہے. پہلی وجہ، اگر اے سی کا چینل بلاک ہوجائے. نمبر 2، جس جگہ سے ڈرین کا پائپ اے سی سے جوڑا جاتا ہے اس کا لوز ہونا یا اس میں بل پڑجانا اور تیسرا اگر ڈرین کا پائپ کسی بھی جگہ سے بلاک ہوجائے. ان تمام صورتوں میں اے سی کے اندر پانی جمع ہو کر گرنے لگتا ہے.

پانی کی لیکج کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے ایسا پائپ لیں جو اے سی کے ڈرین پائپ پر فٹ ہوجائے. اب پائپ میں ہلکا سا پانی ڈالیں اور مٹھی میں پکڑ کر 5 سے 6 بار وقفے وقفت زور سے پھونک ماریں. ہوا اے سی کے چینل تک جائے گی اور واپس آئے گی اس طرح پائپ اور چینل کے درمیان جو کچھ بھی پھنسا ہوگا وہ نکل جائے گا. اب چینل میں پانی ڈالیں تاکہ تمام کچرا اچھی طرح نکل جائے. ڈرین پائپ کو کسی نل میں لگا کر بھی یہ عمل کیا جاسکتا ہے.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک بوتل میں پانی ڈالیں اور تھوڑا ہارپک ملا کر محلول تیار کرلیں. اب ڈرین کے پائپ کو کسی چیز سے بند کر کے چینل میں یہ ہارپک والا پانی ڈالیں اور 3،4 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. چار گھنٹے بعد پائپ کھول دیں. تمام کچرا نکل جائے گا.

پائپ میں جہاں جہاں جوڑ ہو وہاں بلاکیج ہوسکتی ہے اس لئے پائپ کو اچھی طرح چیک کر لیں.

Tip To Repair Ac Leakage At Home

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tip To Repair Ac Leakage At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tip To Repair Ac Leakage At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2351 Views   |   08 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اسے سی چلاؤ تو پانی گرتا ہے.. بغیر الیکٹریشن کے اے سی کیسے ٹھیک کریں؟ دیکھیں

اسے سی چلاؤ تو پانی گرتا ہے.. بغیر الیکٹریشن کے اے سی کیسے ٹھیک کریں؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسے سی چلاؤ تو پانی گرتا ہے.. بغیر الیکٹریشن کے اے سی کیسے ٹھیک کریں؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔