رنگ گورا کرنے کے لئے میتھی دانے میں صرف یہ چیز ملا کر لگائیں۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے چھائیاں دور اور رنگت نکھارنے کے کون سے آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے؟

اکثر لوگوں کا ناک نقشہ تو بہت اچھا ہوتا ہے مگر چہرے پر چھائیاں ان کے حسن کو گہنا دیتی ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ڈاکٹر ام راحیل کے کچھ ایسے آسان ٹوٹکے بتائے جائیں گے جن سے آپ چھائیوں، داغ دھبوں سے چھٹکارا پانے کے ساتھ ساتھ چہرے کا رنگ صاف کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

میتھی کا پیسٹ

میتھی دانے کو بھگو دیں اور پھر اس کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر ماسک کی طرح 2 گھنٹے لگا رہنے دیں اور پھر تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ آپ کی جلد ٹائٹ بھی ہوجائے گی اور چھائیاں بھی غائب ہوجائیں گی۔

رنگ گورا کرنے کا نسخہ

ملیٹھی ایک زبردست اور فوائد سے بھرپور جڑی بوٹی ہے جو عام پنساری کی دکان اور آن لائن آسانی سے مل جاتی ہے۔ ایک چمچ ملیٹھی کا عرق تھوڑے سے میتھی دانے کے پاؤڈر میں ڈالیں اور وٹامن سی کو اس میں مکس کر کے رات کو جلد پر اتنا مساج کریں کہ ہہ جذب ہوجائے۔ صبح چہرہ دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے آپ کی رنگت میں واضح تبدیلی آجائے گی.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1449 Views   |   24 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رنگ گورا کرنے کے لئے میتھی دانے میں صرف یہ چیز ملا کر لگائیں۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے چھائیاں دور اور رنگت نکھارنے کے کون سے آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رنگ گورا کرنے کے لئے میتھی دانے میں صرف یہ چیز ملا کر لگائیں۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے چھائیاں دور اور رنگت نکھارنے کے کون سے آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.