کینو میں چھُپا 10 بڑی بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم کے پھل کینو کے حیرت انگیز فوائد

کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، یہ سب سے زیادہ فروخت اور برآمد کئے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔
مگر کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ کینو کئی بیماریوں کا آسان علاج بھی ہے، وہ کونسی بیماریاں ہیں اور ان کا علاج کینو سے کیسے ممکن ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• کینو میں چھُپا کئی بیماریوں کا علاج

• ہاتھ پاؤں سُن ہونے سے بچائے

حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پاؤں میں طاقت نہیں رہتی اور ہاتھ پاؤں بار بار سُن ہوجاتے ہیں ایسے افراد کو مسلسل روزانہ کینو کا تازہ رس پلانے سے ان کا یہ مسئلہ حل ہوگیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بڑے بوڑھوں اور جوانوں کو روزانہ کینو کے رس کا ایک گلاس ضرور پینا چاہیئے۔ • دل کی بیماریوں سے بچائے

کینو کے استعمال کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کو کھانے سے یا اس کا جوس پینے سے کوئی بھی شخص امراضِ قلب سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ کینو میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں اور یوں امراضِ قلب کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔

• بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے مفید

وٹامن سی خون پتلا کرتا ہے اور اس سے خون کی روانی بحال ہوتی ہے اگر بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افراد کینو کا رس استعمال کریں تو اس سے ان کا بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے۔

• کینسر سے حفاظت

کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج بےحد مشکل ہے اور بہت کم ہی لوگ اس بیماری سے لڑ پاتے ہیں، ماہرین کے مطابق کینو میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں اور آپ کو کینسر سے بچاتے ہیں۔

• خون میں خلیات کی افزائش

کینو یا اس کا جوس انسان کے جسم میں خون کے خلیات ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے اور خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔

• قوتِ مدافعت کو مضبوط بنائے

کینو کی ایک سب سے بڑی افادیت یہ بھی ہے کہ اس کے استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں کینو اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ کھانا ضروری ہے۔

• جلد اور بالوں کے لیے مفید

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن جلد کے لئے کتنا ضروری ہے، یہ نہ صرف ہماری جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بناتا ہے بلکہ رنگت کو نکھار کر داغ دھبے بھی دور کرتا ہے کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

• دفاغی افعال بہتر بنائے

کینو میں موجود مختلف قدرتی اجزا جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی، اینٹی آکسائیڈ دماغی صحت اور افعال کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہیں، یہ وٹامنز ذہنی امراض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اور اعصابی کمزوری کو بھی دور کرتے ہیں۔

• حاملہ خواتین کے لیے بہترین پھل

حمل کے دوران خواتین کو کھٹا میٹھا کھانے کا دل کرتا ہے ایسے میں کینو حاملہ خواتین کے لئے ایک بہترین پھل ہے جو نہ صرف اپنے ترش ذائقے کی وجہ سے خواتین کو پسند آتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائیت بھی حاملہ خواتین کے لئے بےحد اہم ہیں، کینو میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اس لئے بھی حاملہ خواتین کو کینو کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

Keenu Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keenu Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keenu Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3854 Views   |   29 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کینو میں چھُپا 10 بڑی بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم کے پھل کینو کے حیرت انگیز فوائد

کینو میں چھُپا 10 بڑی بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم کے پھل کینو کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو میں چھُپا 10 بڑی بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم کے پھل کینو کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔