پیروں میں اس طرح وکس لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئےاس سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں

وکس ایک ایسا عام بام ہے جو گھر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ نیلے رنگ کی چھوٹی سی پلاسٹک کی بوتل میں موجود اس بام کے فائدوں سے بچہ بچہ واقف ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وکس کو پاؤں میں لگانے سے آپ سردی کے کتنے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں؟ تو چلیے آپ کو بتاتے ہیں

پھٹی ایڑیاں

وکس میں چونکہ پیٹرولئیم جیلی بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے اسے پھٹی ایڑیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اگر سونے سے پہلے وکس ایڑیوں پر لگا لی جائے تو یہ رات بھر مرہم کی طرح کام کرے گی۔سینے کو آرام ملتا ہے

کیا وکس پیروں میں لگانے سے بلغم کم ہوتا ہے؟

رات کو سونے سے پہلے تلووں پر وکس کی مالش سے سینے میں موجود بلغم کم محسوس ہوتا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔ دراصل وکس مختلف جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ایک بام ہے جو خوشبو کے زریعے سینے میں جاکر سینے کو گرمائش پہنچاتا ہے۔ پیر میں وکس لگانے سے پیروں کو سکون ملتا ہے۔ تاہم وکس کو پیر میں لگانے سے سینے کی تکلیف کم ہونے کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیقی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

تھکن میں آرام

پیروں پر وکس لگانے سے تھکے ہوئے اور درد کرتے پیروں کو آرام ملتا ہے جس سے اچھی نیند لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پیروں کی جلن بھی کم ہوتی ہے

وکس میں شامل مینتھول اور کیمفور جیسے اجزاء اس کا ٹھنڈا تاثر پیدا کرتے ہیں۔ اگر پیروں میں گرمی یا جلن ہو تو تھوڑی سی وکس سے اس جلن میں آرام محسوس ہوتا ہے۔
وکس کی ایک خوبی اینٹی الرجی اور اینٹی وائرل ہونا بھی ہے اس کے ساتھ ہی کچھ تحقیقی مشاہدوں میں اسے مچھروں کے خلاف پر اثر بھی دیکھا گیا ہے۔

Pairon Mein Vicks Lagane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Mein Vicks Lagane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Mein Vicks Lagane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2087 Views   |   21 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیروں میں اس طرح وکس لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئےاس سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں

پیروں میں اس طرح وکس لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئےاس سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں میں اس طرح وکس لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئےاس سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔