تازہ میتھی گھر میں کیسے اگائیں؟ اعصابی تھکن اور خون کی بھی دور کرے! موسم کی سبزی میتھی کے 5 زبردست فائدے

موسم سرما میں ہرے پتے والی سبزیاں کثرت سے ملتی ہیں۔ میتھی بھی ان ہی سبزیوں میں سے ایک ہے۔ اس سبزی سے بہت سی مزیدار ڈشز بنتی ہیں جیسے کہ آلو میتھی، میتھی قیمہ۔ میتھی کے پراٹھے اور میتھی گوشت۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ کس طرح اس لذیذ سبزی کو گھر میں ہی اگایا جاسکتا ہے اور اس کے کیا فائدے ہوتے ہیں۔

اگانے کا طریقہ

2 چمچ میتھی دانہ لیں اور کسی گملے میں بکھیر کر اوپر سے ڈیڑھ انچ مٹی کی تہہ ڈال دیں کہ دانے پوری طرح ڈھک جائیں۔ اب اس مٹی پر اسپرے کی صورت پانی ڈال دیں۔ چند دنوں میں کونپلیں پھوٹ پڑیں گی اور تقریباً 1 مہینے میں میتھی کے پتے کھانے لائق ہوجائیں گے۔ میتھی کو جڑ سے نہیں بلکہ اوپر سے کاٹ کر الگ کر لیں۔

میتھی کی غذائی اہمیت

ہری میتھی میں پروٹین، وٹامن بی 6، میگنیشیم، وٹامن سی، آئرن، کیلشیم، کوبالامن، فائبر اور میگنیز پایا جاتا ہے۔

میتھی کے فائدے

میتھی کا جوشاندہ بنا کر پینے سے سینے کے امراض، گلے کا درد، خشک اور بلغم والی کھانسی کم ہوتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے فائدہ مند ہے۔ جن لوگوں کو بھوک کم لگتی ہو میتھی ان کی بھوک کھولتی ہے۔ قبض کشا ہے اور نظام ہاضمہ کو مظبوط کرتی ہے۔ میتھی کمزور جسم کے افراد کے لئے ٹانک کا کام کرتی ہے۔ اس لئے اس سبزی کو سردی کے موسم میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

Taza Methi Ghar Mein Kese Ugayn

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Taza Methi Ghar Mein Kese Ugayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Taza Methi Ghar Mein Kese Ugayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2613 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

تازہ میتھی گھر میں کیسے اگائیں؟ اعصابی تھکن اور خون کی بھی دور کرے! موسم کی سبزی میتھی کے 5 زبردست فائدے

تازہ میتھی گھر میں کیسے اگائیں؟ اعصابی تھکن اور خون کی بھی دور کرے! موسم کی سبزی میتھی کے 5 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تازہ میتھی گھر میں کیسے اگائیں؟ اعصابی تھکن اور خون کی بھی دور کرے! موسم کی سبزی میتھی کے 5 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔