قرآن پاک میرے دل کے قریب ہے کیونکہ ۔۔ مشہور اداکار نانا پارٹیکر کی زندگی کا وہ واقعہ، جس کے بعد وہ خودکشی سے ڈرتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات موجود ہیں جو کہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے مشہور ہو جاتی ہیں۔

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد اور دلچسپ انداز سے سب کے دلوں کو جیت لیتے ہیں۔

نانا پاٹیکر نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے مداحوں اور ناظرین کو ایک ایسا تفریح بھرا کانٹینٹ فراہم کیا ہے جس میں سماج سے متعلق سچائی موجود ہوتی تھی۔

لیکن فلموں کے ساتھ ساتھ اصل زندگی میں بھی نانا پاٹیکر نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ بھارتی اداکار کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارت میں کسانوں کی جانب سے بطور احتجاج خود کشی کرنے پر آواز اٹھائی جا رہی تھی، جس میں مشہوراداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے ایک ایسا پیغام دیا گیا جس کا مسلم دنیا میں بھی استقبال کیا گیا۔

چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خودکشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔

نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دی ہے، اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔ واضح رہے مودی حکومت کی جانب سے کسان مخالف قوانین لائے گئے تھے جس کے بعد کسانوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔

Quran Pak Mere Dil Ke Qareeb Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Quran Pak Mere Dil Ke Qareeb Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quran Pak Mere Dil Ke Qareeb Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1970 Views   |   05 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

قرآن پاک میرے دل کے قریب ہے کیونکہ ۔۔ مشہور اداکار نانا پارٹیکر کی زندگی کا وہ واقعہ، جس کے بعد وہ خودکشی سے ڈرتے ہیں

قرآن پاک میرے دل کے قریب ہے کیونکہ ۔۔ مشہور اداکار نانا پارٹیکر کی زندگی کا وہ واقعہ، جس کے بعد وہ خودکشی سے ڈرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قرآن پاک میرے دل کے قریب ہے کیونکہ ۔۔ مشہور اداکار نانا پارٹیکر کی زندگی کا وہ واقعہ، جس کے بعد وہ خودکشی سے ڈرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔