رمضان کی آمد آمد ہے اور کچن کے کیبنٹ اور چولہے گندے پڑے ہیں۔۔۔۔ تو پریشان نہ ہوں ہماری بتائی ہوئی چند آسان سی ٹپس آزمائیں اور کیبنٹ چولہا چمکائیں

رمضان کی آمد آمد ہے اور خواتین کے لئے کچن کی صفائی کا ٹاسک سب سے مشکل کام ہے، مگر اب یہ ٹاسک مشکل نہیں رہا، کیونکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کے فوڈز آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لایا ہے۔
عام دنوں میں خواتین کھانا پکانے میں اتنی مصروف رہتی ہیں کہ انہیں کچن کی صفائی کا وقت ہی نہیں ملتا لیکن جب بات ہو رمضان کی آمد کی تو پھر خواتین کو ہر صورت وقت نکال کر کچن کے کیبنٹ اور چولہے وغیرہ صاف کرنے ہوتے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو ایسی آسان ٹپ بتانے جا رہے ہیں جس کے زریعے آپ بہت آسانی سے کچن کے کیبنٹ اور چولہے کی ضدی چکنائی صاف کر سکیں گی۔

کچن کے کیبنٹ اور چولہا صاف کرنے کی ٹپ:

آپ بھی اس رمضان سے پہلے اپنا کچن صاف کریں لیکن صِرف کے فوڈز کے بتائے گئے طریقے سے اور کریں اپنے کچن کی صفائی درج ذیل طریقے سے۔ • چولہے اور کیبنٹ کو سب سے پہلے گیلے کپڑے سے صاف کر لیں۔
• اب ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس پانی میں واشنگ پاؤڈر کے ساتھ ساتھ سفید سرکہ شامل کر کے مکس کریں اور محلول بنا لیں۔
• اب ایک گیلے کپڑے میں براہِ راست تھوڑا سا میٹھا سوڈا (کھانے کا سوڈا) ڈالیں اور اس سے کیبنٹ اور چولہے کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں، اس سے داغ چکنائی اُبھر جائے گی۔
• اب ایک تولیہ کا چکور پیس لیں اور اس کو بالٹی والے محلول میں بھگو کر کیبنٹ اور چولہے کو اچھی طرح صاف کر لیں۔
• سب سے آخر میں پانی سے دھو لیں، پانی سے دھونے سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ سیدھا پانی ہی ڈال دیں، ایک صاف سوکھے ہوئے کپڑے سے پہلے سارا واشنگ پاؤڈر والا محلول صاف کریں اس کے بعد ایک صاف گیلے کپڑے کی مدد سے سارے کیبنٹ اور چولہے صاف کر لیں۔
• تو لیں بس ہو گئے کیبنٹ اور چولہا صاف آسان طریقے سے۔

Kitchen Ki Safai Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Ki Safai Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Ki Safai Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3041 Views   |   30 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

رمضان کی آمد آمد ہے اور کچن کے کیبنٹ اور چولہے گندے پڑے ہیں۔۔۔۔ تو پریشان نہ ہوں ہماری بتائی ہوئی چند آسان سی ٹپس آزمائیں اور کیبنٹ چولہا چمکائیں

رمضان کی آمد آمد ہے اور کچن کے کیبنٹ اور چولہے گندے پڑے ہیں۔۔۔۔ تو پریشان نہ ہوں ہماری بتائی ہوئی چند آسان سی ٹپس آزمائیں اور کیبنٹ چولہا چمکائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رمضان کی آمد آمد ہے اور کچن کے کیبنٹ اور چولہے گندے پڑے ہیں۔۔۔۔ تو پریشان نہ ہوں ہماری بتائی ہوئی چند آسان سی ٹپس آزمائیں اور کیبنٹ چولہا چمکائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔