10 عادتیں جو آپ کے دل کو صحت مند رکھیں


دھک دھک دھک۔۔۔ جی ہاں ، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے ۔ یہ رُک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے ۔ انسانی جسم میں دل و دماغ ، یہی دو عضو سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں ۔ دل صحت رہے ، تو بدن جبکہ دماغ تندرست رہے ، تو روح توانا رہتی ہے ۔ لہذ ا ہر ذی حس کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کی خوب حفاظت کرے ۔ ذیل میں قلب کی دیکھ بھال کرنے والے ایسے نسخے پیش خدمت ہیں جو سینکڑوں برس پر محیط ماہرین کی تحقیق و تجربات کا نچوڑ ہیں ۔ اگر ان پر صدل دل سے عمل کیا جائے تو آپ ایک طویل عمر ضرور پا سکتے ہیں ۔

۱۔ سگریٹ کے دھوئیں بچیں :
امریکی ڈاکٹروں نے دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن ہفتے میں تین بار 30منٹ تک سگریٹ کے دھوئیں کی زد میں رہیں ، ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ 26فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ لہذا کبھی سگریٹ کے دھوئیں والے ماحول میں نہ بیٹھیں ۔

۲۔تالاب میں غوطہ لگائیں :
برطانوی ماہرین نے بعد از تجربات دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن شدید جسمانی سرگرمی مثلاً تیرنے یا پہاڑپر چڑھنے سے محض 50حرارے بھی جلائیں ، ان میں امراض قلب سے مرنے کا خطرہ 62فیصد کم ہوجاتا ہے ۔ تاہم ہلکی ورزش مثلاً چلنے یا گالف کھیلنے سے یہ فائدہ نہیں ہوتا ۔

۳۔ کولیسٹرول کا مقابلہ چکنائی سے کیجئے :
ایک تجربے میں آسٹریلوی ماہرین نے تین ماہ تک سترہ مرد و زن کو گری دار میوے کھلائے ۔ جب چوتھے ماہ ان کا معائنہ ہوا،تو مرد و زن میں تین تا پانچ فیصد کولیسٹرول کم پایا گیا ۔ وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے مونوان سیچوریٹڈ چکنائی کثیر مقدارمیں رکھتے ہیں ۔

۴۔ سائیکل چلا کر ڈپریش بھگائیے :
طبی سائنس دریافت کر چکی ہے کہ جو انسان ڈپریشن کا شکار ہو، وہ دوسروں کی نسبت جلد امراضِ قلب کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔ کئی مرد و زن ادویہ کھاکر ڈپریشن بھگانے کی سعی کرتے ہیں ۔ مگر جدید تحقیق نے انکشاف کیاہے کہ بہترین طریقہ کوئی بھی ورزش کرنا مثلاً سائیکل چلانا یا بیڈمنٹن کھیلنا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ ایک تجربے میں ڈپریشن زدہ مرد و زن پر تین ماہ بعد ادویہ اور ورزش کے ایک جیسے اثرات پائے گئے ۔

۵۔ روزانہ 20منٹ مراقبہ کریں :
امراض قلب میں مبتلاء افراد خاص طور پر روزانہ صرف 20منٹ مراقبہ کرنے کے لیے نکالیں ۔ یہ روحانی عمل گھبراہٹ اور بے چینی سے نجات دلا کر انسان کو پرسکوں کرتا ہے ۔ ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ دل کے جو مریض ڈپریشن کا شکار ہوں، وہ دوسروں کی جلد چل بستے ہیں ۔

۶۔ ہوا بھرا تھیلا (Punching Bag)خرید لیجیے :
محققوں نے دریافت کیا ہے کہ جو مرد و زن اپنا غصہ باہر نکال دیں ، امراضِ قلب میں بہت کم مبتلاء ہوتے ہیں ۔ جبکہ دبا ہوا غصہ دل کو لے بیٹھتا ہے ۔

۷۔ اسپرین لیجیے :
امریلی و برطانوی ماہرین نے امراضِ قلب دور کرنے میں اسپرین کومفید پایا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ یہ خون کا دباؤ کم کرتی ہے ۔ تجربات سے پتا چلاہے کہ جومرد و زن یہ دوا باقاعدگی سے کھائیں ، ان کا قلب صحت مند رہتا ہے ۔ مؤثر فائدہ اُٹھانے کے لیے رات کو سونے سے قبل اسپرین لیجیے ۔

۸۔ سرخ گوشت کھائیے :
اعتدال میں سرخ گوشت کھانا مفید ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ سرخ گوشت مامون نظام کو تقویت پہنچانے والا معدن یلینیم رکھتا ہے اور حیاتین ہی کی اقسام بھی جوانسانی جسم میں ہومیو لینٹین کی سطح کم رکھتا ہے ۔ اس پروٹین کو بڑھتی شرح دل کے لیے خطرناک ہے ۔ مزید براں سرخ گوشت کی 50فیصد چکنائی قلب دوست مونو ان سیچوریٹڈ قسم سے تعلق رکھتی ہے ۔

۹۔ ڈراؤنی فلم دیکھئے :
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جو شے بھی دل کی دھڑکن بڑھادے وہ اُسے طاقت ور بناتی ہے۔ مثلاً ڈراؤنی فلم دیکھنا، اچھی کتاب پڑھنایا کرکٹ کھیلنا ۔ دراصل جب بھی دل کی دھڑکن تیز ہو ، تو یہ اس کی دھڑکن کو ازسر نو شروع (Reset)کرنے کے مترادف ہے ۔ یوں اس کی کارکردگی بہترہوجاتی ہے ۔

۱۰۔ گردو غبار میں ورزش نہ کیجئے :
آلودہ ماحول میں ورزش کرنے سے خون میں آکسیجن کم ہوجاتی ہے ۔ ایسی حالت میں دل کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔

Heartbeat is life. We are living as our heart is beating. This implies that key to healthy life is having a healthy heart. Here we are telling top 10 healthy heart tips in Urdu which will be very helpful for you to maintain a healthy heart. These 10 tips or habits discussed here should be adopted by everyone. Read what to do in order to achieve a perfect heart. See what exercises to do, what foods to eat, what sort of diet to maintain and much more.

Healthy Heart Tips Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Healthy Heart Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Healthy Heart Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   20556 Views   |   27 Jan 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

So nice informative post

  • Feroz khan, Mardan

Baking soda kis chiz ko kiah ti ha

  • ,

really a thorough and complete post. thanks for this wonderful sharing. some of these are very easy for me. like cycling, exercise. however can't dive into a pond :) . no pond around..

  • kalsoom, bahawalpur

10 عادتیں جو آپ کے دل کو صحت مند رکھیں

10 عادتیں جو آپ کے دل کو صحت مند رکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 عادتیں جو آپ کے دل کو صحت مند رکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔