بڑا گھر بنا کر ماں کو دیا اور خود کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔۔ انوپم کھیر نے ماں سے محبت اور اپنی جدوجہد کے بارے میں کیا بتایا؟

گھر بنانا ہر انسان کی زندگی کا خواب ہوتا ہے خواہ کوئی کتنا ہی غریب یا امیر ہو جبکہ مشہور شخصیات اپنے گھر کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتی ہیں کیوں کہ لوگ ان کے گھر کو ان کی شخصیت کا آئینہ دار ہی سمجھتے ہیں۔ لیکن مشہور بھارتی اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابھی تک گھر بنا ہی نہیں سکے ہیں۔ انوپم کھیر کہتے ہیں “میں کامیاب ہونے کے باوجود ابھی تک اپنا گھر نہیں بنا سکا۔ ایک گھر خریدا تھا وہ اپنی ماں کو دے چکا ہوں“

بڑا گھر دلایا تو ماں ناراض ہوگئیں

اپنے گھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر کا مذید کہنا ہے کہ اپنا گھر تو دور کی بات ہے ان کے پاس ایک فلیٹ تک نہیں ہے البتہ شملہ میں انھوں نے اپنی والدہ کے لئے 9 کمروں پر مشتمل ایک بڑا سا گھر خریدا ہے جس پر ان کی ماں نے انھیں ڈانٹا بھی تھا اور کہا تھا کہ انھیں اتنے بڑے گھر نہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر سویا کرتا تھا

نجی زندگی کی تلخ یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ 1981 میں ممبئی آئے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں صرف 37 روپے تھے۔ اتنی تنگی کی وجہ سے انھیں ریلوے اسٹیشن پر سونا پڑتا تھا اور یہ باتیں انھوں نے اپنی والدہ کو نہیں بتائیں دوسری جانب گاؤں میں ان کی والدہ پر کیا گزرتی تھی وہ بھی اپنے بیٹے کو کبھی نہیں بتاتی تھیں تاکہ وہ پریشان نہ ہو۔

Bara Ghar Bana Kar Maan Ko Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bara Ghar Bana Kar Maan Ko Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bara Ghar Bana Kar Maan Ko Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2004 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بڑا گھر بنا کر ماں کو دیا اور خود کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔۔ انوپم کھیر نے ماں سے محبت اور اپنی جدوجہد کے بارے میں کیا بتایا؟

بڑا گھر بنا کر ماں کو دیا اور خود کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔۔ انوپم کھیر نے ماں سے محبت اور اپنی جدوجہد کے بارے میں کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑا گھر بنا کر ماں کو دیا اور خود کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔۔ انوپم کھیر نے ماں سے محبت اور اپنی جدوجہد کے بارے میں کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔