نہار منہ پانی پینے کے قیمتی فوائد

صبح سویرے اٹھ کر پانی پینا ایک جانی مانی روایت ہے- سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ خالی پیٹ نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے- اس کو روزمرہ زندگی میں عادت بنا لینا کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے-

ان بیماریوں میں گردن توڑ بخار٬ گھٹیا٬ سر درد٬ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا٬ ڈائیریا٬ قے٬ پیشاب اور گردوں کے امراض٬ مرگی٬ دمہ٬ ذیابیطس٬ حیض کی خرابی کی شکایت٬ آنکھوں کے تمام امراض٬ موٹاپا اور دیگر خطرناک امراض شامل ہیں-

مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی اس جانی مانی روایت کے مثبت فوائد حاصل کر سکتے ہیں:
- صبح اٹھ کر نہار منہ دانت صاف کرنے سے قبل دو گلاس سے تھوڑا زیادہ پانی ضرور پیجیے-
- اس کے بعد اپنے دانت صاف کر سکتے ہیں مگر کچھ کھانے کے لیے تقریباً 45 منٹ انتظار کیجیے-
- 45 منٹ گزرنے کے بعد آپ آرام سے اپنا کھانا کھا سکتے ہیں-
- کھانا کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں اور نہ ہی پئیں-
- وہ افراد جو زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے روزانہ چار گلاس پانی نہیں پاتے انہیں چاہیے کہ وہ آہستہ آہستہ پانی کی مقدار میں اضافہ کریں-

اگر آپ پانی پینے کے عمل کو روزمرہ کا معمول بنا لیں گے تو متعدد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں- اس کے ساتھ ہم آپ کو ان تمام دنوں کی فہرست بھی دیں گے جن میں پانی پینے کا عمل اتنے دن تک دہرانے سے آپ مخصوص بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں-

1- قبض - 10 دن
2- معدے کے مسائل - 10 دن
3- ہائی بلڈ پریشر - 30 دن
4- ذیابیطس - 30 دن
5- تپِ دق - 90 دن

وہ مریض جو گھٹیا کی بیماری کا شکار ہیں یہ نسخہ پہلے ہفتے کے 3 دن تک آزمائیں اور اگلے ہفتے سے روزانہ اس پر عمل کریں- بلاشبہ پانی پینے کی ترتیب کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات نہیں ہوتے-

ناشتے سے قبل پانی کا گلاس پینے سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے- رات کے اوقات میں ہمارا جسم خلیوں کی مرمت کرنے کے علاوہ خود کو صاف بھی کرتا ہے اور جیسے ہی صبح خالی پیٹ پانی پیا جاتا ہے تو تمام کچرا پیشاب کے راستے باہر نکل جاتا ہے-

خالی پیٹ پانی پینا مختلف اشیاﺀ کے مضرات اثرات کو بھی کم کرتا ہے جو کہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں- ان اشیاﺀ میں تمباکو نوشی٬ آلودگی اور جنک فوڈ وغیرہ شامل ہیں-

خالی پیٹ پانی پینا جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے جلد میں نہ صرف لچک پیدا ہوتی ہے بلکہ وقت سے قبل پڑنے والی جھریوں سے بھی انسان محفوظ رہتا ہے-

صبح سویرے 2 سے 3 گلاس پانی پینا وزن میں کمی لانے کا باعث بھی بنتا ہے- خالی پیٹ پانی پینے سے انسان کے جسم میں موجود اضافی چربی اور کیلوریز جل جاتی ہیں-

Khali Pet Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khali Pet Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khali Pet Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   84352 Views   |   18 Jan 2023
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Well Information, I have drinking water daily. If you make the process of drinking water a routine, you can avoid many diseases and live a healthy life - with this we will give you a list of all the days in which drinking water is so Repeating for days can help you cure specific ailments -

  • sana, Hyderabad

نہار منہ پانی پینے کے قیمتی فوائد

نہار منہ پانی پینے کے قیمتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہار منہ پانی پینے کے قیمتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔